مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے امن و استحکام کو مضبوط بناتا ہے: شہزادہ محمد بن سلمان
ریاض ،یکم اکتوبر (ہ س )۔ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے کے استحکام کو فروغ دینے، اسے تناو¿ اور تنازعات کے اثرات سے بچانے اور کوششوں کو ہم آہنگ کرنے میں ان کے ملک کے کردار کے پیش نظر سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان
مکہ دفاعی معاہدہ خطے کے امن و استحکام کو مضبوط بناتا ہے: شہزادہ محمد بن سلمان


ریاض ،یکم اکتوبر (ہ س )۔

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ خطے کے استحکام کو فروغ دینے، اسے تناو¿ اور تنازعات کے اثرات سے بچانے اور کوششوں کو ہم آہنگ کرنے میں ان کے ملک کے کردار کے پیش نظر سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان کے درمیان مکہ دفاعی اتحاد قائم کیا گیا جو خطے میں امن و استحکام کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہماری مشترکہ کوششوں کا حصہ ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد نے مزید کہا آپ کا ملک اعلیٰ صلاحیتوں سے لیس انسانی اور عسکری قوت کا حامل ہے جو خطرات کے کسی بھی ذریعہ سے مکمل طور پر نپٹنے اور انہیں روکنے کی صلاحییت رکھتا ہے۔ انہوں نے تمام قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے پر اپنے بہادر ہیروز اور ان کی مسلسل چوکس رہنے اور تیاری پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا اس تیاری کی وجہ سے سکیورٹی ہمارے ملک کا سایہ، استحکام اس کی ڈھال اور خوشحالی اس کا طریقہ کار بنی ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے واضح کیا کہ ریاض اپنی سکیورٹی کے تحفظ پر کسی قسم کے سمجھوتےخ کے بغیر کشیدگی کو کم کرنے اور سفارتی حل کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب اپنی سکیورٹی کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی خطرے یا حملے کا فیصلہ کن جواب دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔

اسی تناظر میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مملکت کے ساتھ کھڑے ہونے والے برادر اور دوست ممالک کے موقف اور سکیورٹی و استحکام کے فروغ میں ان کے تعاون کو سراہا۔ یہ بات سعودی ولی عہد کے اس سالانہ شاہی خطاب کے دوران کہی گئی جو انہوں نے مجلس شوریٰ کے نویں دور کے تیسرے سال کے افتتاح کے موقع پر دیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande