ایران سے جنگ کسی نہ کسی طرح بہت جلد جیت لی جائے گی: ٹرمپ
واشنگٹن ،یکم اکتوبر (ہ س )۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کسی نہ کسی طرح بہت جلد جیت لی جائے گی۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر جلد فیصلہ کرنا ہو گا کہ حملہ کیا جائے یا معاہدہ کی
ایران سے جنگ کسی نہ کسی طرح بہت جلد جیت لی جائے گی: ٹرمپ


واشنگٹن ،یکم اکتوبر (ہ س )۔

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ کسی نہ کسی طرح بہت جلد جیت لی جائے گی۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر جلد فیصلہ کرنا ہو گا کہ حملہ کیا جائے یا معاہدہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں 18 امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں، ایران کی معیشت تباہ ہو چکی ہے اور ملک میں مہنگائی 300 فیصد سے زیادہ ہے۔ ٹرمپ نے مزید کہا ہے کہ ایرانی بحریہ، فضائیہ اور طیارہ شکن نظام بھی ختم ہو چکے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا ہے کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز پر تقریباً مکمل کنٹرول حاصل ہے، گزشتہ 3 روز کے دوران آبنائے ہرمز سے ریکارڈ مقدار میں تیل گزرا۔

دبئی سے تل ابیب کی پرواز کے واقعے کے بعد ایئر لائن کا اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کرنے کا اعلان

اماراتی ایئر لائن نے دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز کے واقعے کے بعد اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر دیں۔

فلائی دبئی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز FZ1073 میں پیش آنے والے واقعے کے بعد متعلقہ حکام کے ساتھ مشاورت سے اسرائیل کے لیے تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

ترجمان کے مطابق فلائی دبئی کی اسرائیل کے لیے پروازیں تحقیقات جاری رہنے تک معطل رہیں گی۔ ایئر لائن نے کہا ہے کہ عارضی معطلی سے حکام کو تحقیقات جاری رکھنے اور واقعے سے متعلق تمام حقائق سامنے لانے کا موقع ملے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمارے مسافروں، عملے اور آپریشنز کی حفاظت اور بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔

فلائی دبئی نے کہا ہے کہ حکومتی حکام، متعلقہ ریگولیٹری اداروں اور ہوائی اڈوں کے متعلقہ حکام کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں، مزید معلومات سامنے آنے کے ساتھ پروازوں کی معطلی کا دوبارہ جائزہ لیں گے۔

ایئر لائن نے ان مسافروں سے معذرت کی جن کے سفری منصوبے متاثر ہوئے اور کہا ہے کہ ہم ممکنہ حد تک مسافروں کو مدد اور متبادل سفری انتظامات فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande