

یونانی طب کے شعبے میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین، مقررین نے کہا: انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کا حق ادا کیا
نئی دہلییکم اکتوبر ( ہ س )۔
ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال، نئی دہلی کے یونانی میڈیکل آفیسر انچارج ڈاکٹر عبدالرحیم کی سبکدوشی کے موقع پر ریجنل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف یونانی میڈیسن، اوکھلا کی جانب سے ایک شاندار الوداعیہ تقریب کا اہتمام نہرو گیسٹ ہاوس، جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی میں کیا گیا۔ تقریب میں یونانی طب، تحقیق اور طبی خدمات سے وابستہ متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی اور ڈاکٹر عبدالرحیم کی طویل اور قابلِ قدر خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں نیک خواہشات پیش کیں۔
تقریب میں سی سی آر یو ایم، نئی دہلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر افتخار یونس منشی، آر آر آئی یو ایم، نئی دہلی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر ذکی احمد صدیقی، سابق ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ذکی الدین اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر سید احمد خان اور سیکریٹری عبدالحنان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
خدمتِ طب میں ڈاکٹر عبدالرحیم کی نمایاں خدمات
ڈاکٹر عبدالرحیم نے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں یونانی میڈیکل آفیسر انچارج کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں انتہائی محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ انجام دیں۔ انہوں نے مریضوں کی خدمت کو ہمیشہ اولین ترجیح دی اور یونانی طریق? علاج کے فروغ اور موثر طبی خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا۔ اپنی طویل ملازمت کے دوران انہوں نے جس خلوص، فرض شناسی اور ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیے، اس کے باعث وہ اپنے ساتھیوں اور مریضوں میں قدر و احترام کی نگاہ سے دیکھے گئے۔ مقررین نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالرحیم نے اپنی ذمہ داریوں کا بھرپور حق ادا کیا اور ان کی خدمات یونانی طب کے شعبے میں قابلِ قدر اور قابلِ تقلید ہیں۔
تقریب کے دوران مقررین نے ڈاکٹر عبدالرحیم کی خدمات اور ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شرکائ نے ان کی آئندہ زندگی کے لیے صحت، خوشحالی اور کامیابی کی دعا کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرحیم کے لیے الوداعی کلمات بھی پیش کیے گئے۔
تقریب میں ڈاکٹر راشد اللہ خان، ڈاکٹر راحت رضا، ڈاکٹر محمد فاضل خان، ڈاکٹر ضیائ الحق صدیقی، ڈاکٹر صداقت اللہ، ڈاکٹر صغیر احمد صدیقی، ڈاکٹر احمد منہاج، ڈائریکٹر الشفائ ہسپتال، ریسرچ آفیسر ڈاکٹر عارفہ خاتون، ریسرچ آفیسر ڈاکٹر تمنا نازلی، ڈاکٹر انور جمال، جنہوں نے اظہارِ تشکر پیش کیا، ڈاکٹر عشرت کفیل، ڈاکٹر نفیس، ڈاکٹر اسلم، ڈاکٹر اسرار انصاری، ڈاکٹر پرویز احمد خان، ڈاکٹر پردیپ کمار، ایڈمنسٹریٹو آفیسر سید محمد پرویز اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais