جے ایس ڈبلیو سیمنٹ میں شیوا سیمنٹ کے انضمام کی منظوری ، ایک مربوط سیمنٹ پلیٹ فارم قائم ہوگا
ممبئی ، یکم اکتور (ہ س) جے ایس ڈبلیو سیمنٹ لمیٹڈ اور اس کی لسٹڈ ذیلی کمپنی شیوا سیمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تنظیم نو کی ایک اسکیم کو منظوری دے دی ہے، جس کے تحت دیگر امور کے ساتھ شیوا سیمنٹ کو جے ایس ڈبلیو سیمنٹ میں ضم کرنے کی تجویز ہے۔ کم
Business Maha JSW Cement Shiva Cement Merger


ممبئی ، یکم اکتور (ہ س) جے ایس ڈبلیو سیمنٹ لمیٹڈ اور اس کی لسٹڈ ذیلی کمپنی شیوا سیمنٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تنظیم نو کی ایک اسکیم کو منظوری دے دی ہے، جس کے تحت دیگر امور کے ساتھ شیوا سیمنٹ کو جے ایس ڈبلیو سیمنٹ میں ضم کرنے کی تجویز ہے۔ کمپنی کے مطابق اس انضمام سے ایک مربوط سیمنٹ پلیٹ فارم وجود میں آئے گا اور آپریشنل، مالیاتی اور انتظامی سطح پر بہتر تال میل کے فوائد حاصل کیے جاسکیں گے۔

مجوزہ انضمام کا ایک اہم مقصد دونوں کمپنیوں کے مالیاتی، انتظامی، تکنیکی، ڈسٹری بیوشن، مارکیٹنگ اور دیگر وسائل کو یکجا کرکے کام کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔ اس کے علاوہ شیوا سیمنٹ کے کلنکر پروجیکٹ کے ذریعے بیک ورڈ انٹیگریشن کو مضبوط کیا جائے گا، جس سے خام مال کی بیرونی خریداری پر انحصار کم کرنے اور سپلائی چین کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

مالیاتی سطح پر بھی اس انضمام سے فنڈز حاصل کرنے میں زیادہ لچک پیدا ہونے، فنانسنگ کی لاگت کم ہونے اور دونوں کمپنیوں کے درمیان موجود ضمانتوں اور دیگر مالیاتی انتظامات سے متعلق پیچیدگیاں دور ہونے کی توقع ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ بہتر آپریشنل تال میل، مستقبل میں توسیع کی زیادہ گنجائش اور بہتر کارکردگی سے شیئر ہولڈرز کے لیے مالیاتی قدر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ شیوا سیمنٹ کے پبلک شیئر ہولڈرز کو ایک بڑی اور زیادہ لیکویڈ کمپنی میں براہ راست حصص حاصل ہوں گے، جس کا ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کا دائرہ بھی زیادہ متنوع ہوگا۔

انضمام کے نتیجے میں دونوں کمپنیوں کا کارپوریٹ ڈھانچہ بھی آسان بنانے کی تجویز ہے۔ اس سے انتظامی کاموں کی تکرار، مختلف کمپلائنس ضروریات اور دونوں کاروباروں کو الگ الگ چلانے سے متعلق انتظامی کوششوں میں کمی آنے کی توقع ہے۔ اسکیم کے تحت اس عمل میں شامل کمپنیوں کے مالیاتی گوشواروں کے مالی ڈھانچے کو بھی مناسب شکل دی جائے گی۔ طے شدہ شیئر ایکسچینج تناسب کے مطابق شیوا سیمنٹ میں جے ایس ڈبلیو سیمنٹ کے علاوہ دیگر شیئر ہولڈرز کے پاس موجود 2 روپے فیس ویلیو والے ہر 41 حصص کے بدلے جے ایس ڈبلیو سیمنٹ 10 روپے فیس ویلیو والے 5 ایکویٹی شیئرز جاری کرے گی۔

مجوزہ انضمام کی تکمیل اسٹاک ایکسچینجز، سیبی، نیشنل کمپنی لا ٹریبونل یعنی این سی ایل ٹی، اڈیشہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن اور دیگر قابل اطلاق قانونی اور ریگولیٹری اداروں سے ضروری منظوری حاصل ہونے سے مشروط ہوگی۔ اس کے علاوہ متعلقہ قوانین اور این سی ایل ٹی کی ہدایات کے مطابق متعلقہ کمپنیوں کے شیئر ہولڈرز اور قرض دہندگان کی ضروری منظوری بھی حاصل کرنا ہوگی۔ اگر تمام ریگولیٹری منظوری مقررہ وقت میں مل جاتی ہے تو اس انضمام کا عمل 12 سے 14 ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

جے ایس ڈبلیو سیمنٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیلیش نارویکر نے کہا کہ مجوزہ انضمام زیادہ مربوط اور مؤثر کاروبار قائم کرنے کی سمت میں ایک اہم اسٹریٹجک قدم ہے۔ ان کے مطابق اس سے آپریشنل اور مالیاتی تال میل کے فوائد حاصل ہوں گے، بیک ورڈ انٹیگریشن مضبوط ہوگا اور کمپنی کا کارپوریٹ ڈھانچہ مزید آسان بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر شیوا سیمنٹ کے پبلک شیئر ہولڈرز کو ایک بڑی اور زیادہ لیکویڈ لسٹیڈ کمپنی کی ترقی میں براہ راست شریک ہونے کا موقع ملے گا۔

اس مجوزہ لین دین کے لیے مختلف آزاد مشیروں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ جے ایم فائنانشیل لمیٹڈ نے خصوصی مالیاتی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، جبکہ پرائس واٹرہاؤس اینڈ کمپنی ایل ایل پی نے ٹیکس اور ریگولیٹری مشیر کی ذمہ داری سنبھالی۔ پی ڈبلیو سی بزنس کنسلٹنگ سروسز ایل ایل پی اور بی ڈی او ویلیوایشن ایڈوائزری ایل ایل پی نے بالترتیب جے ایس ڈبلیو سیمنٹ اور شیوا سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے شیئر ایکسچینج تناسب سے متعلق رپورٹ تیار کرنے کی غرض سے آزاد رجسٹرڈ ویلیوئرز کی حیثیت سے کام کیا۔

اسی طرح ایس بی آئی کیپٹل مارکیٹس لمیٹڈ اور ڈی اے ایم کیپٹل ایڈوائزرس لمیٹڈ نے بالترتیب جے ایس ڈبلیو سیمنٹ اور شیوا سیمنٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو مجوزہ شیئر ایکسچینج تناسب کے بارے میں فیئرنیس اوپینین فراہم کیا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande