
ممبئی ، یکم اکتور (ہ س)۔ ایڈلوائس فنانشیل سروسیز لمیٹڈ نے محفوظ اور قابل واپسی نان کنورٹیبل ڈیبینچرز یعنی این سی ڈی کے پبلک ایشو کا اعلان کیا ہے۔ ہر این سی ڈی کی فیس ویلیو 1,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی اس ایشو کے بنیادی حصے کے ذریعے 150 کروڑ روپے جمع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جبکہ زیادہ درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں گرین شو آپشن کے تحت مزید 150 کروڑ روپے تک قبول کیے جاسکتے ہیں۔ اس طرح کمپنی اس پبلک ایشو کے ذریعے مجموعی طور پر 300 کروڑ روپے تک کا سرمایہ حاصل کرسکتی ہے۔
کمپنی کے مطابق سرمایہ کاروں کے لیے این سی ڈی کی 10 مختلف سیریز دستیاب ہیں جن پر مقررہ شرح سود ہوگی۔ ان کی مدت 24 ماہ، 36 ماہ، 60 ماہ اور 120 ماہ رکھی گئی ہے، جبکہ سود کی ادائیگی کے لیے سالانہ، ماہانہ اور مدت مکمل ہونے پر مجموعی ادائیگی کے متبادل دستیاب ہیں۔ ان این سی ڈی پر مؤثر سالانہ منافع کی شرح 8.64 فیصد سے 10.00 فیصد تک بتائی گئی ہے۔
یہ پبلک ایشو 21 ستمبر 2026 کو شروع ہوا تھا اور 5 اکتوبر 2026 کو بند ہوگا۔ کمپنی نے بتایا کہ اس ایشو سے حاصل ہونے والی مجموعی رقم کا کم از کم 75 فیصد حصہ موجودہ قرضوں کے اصل زر اور ان پر واجب سود کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ باقی زیادہ سے زیادہ 25 فیصد رقم کمپنی کے عمومی کارپوریٹ اور کاروباری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی تجویز ہے۔ یہ تمام سرگرمیاں وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ سیبی نان کنورٹیبل سیکیورٹیز کے اجرا اور لسٹنگ سے متعلق ضوابط 2021 کی تعمیل کے تحت انجام دی جائیں گی۔
ایشو کے تحت جاری کیے جانے والے این سی ڈی کو کرسل کی جانب سے کرسل اے پلس اسٹیبل ریٹنگ دی گئی ہے، جس کا آؤٹ لک اسٹیبل بتایا گیا ہے۔ ٹرسٹ انویسٹمنٹ ایڈوائزرز پرائیویٹ لمیٹڈ، نوواما ویلتھ مینجمنٹ لمیٹڈ اور ٹپسنس کنسلٹنسی سروسیز پرائیویٹ لمیٹڈ اس ایشو کے لیڈ مینیجرز ہیں۔ سرمایہ کاروں کو لیکویڈیٹی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ان این سی ڈی کو بی ایس ای لمیٹڈ پر لسٹ کرنے کی تجویز ہے۔
کمپنی کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ترمیم شدہ سیبی مرچنٹ بینکرز ضوابط 1992 کے تحت نوواما ویلتھ مینجمنٹ لمیٹڈ کو کمپنی کی ایسوسی ایٹ قرار دیا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے مرچنٹ بینکرز ضوابط کے متعلقہ ضابطے اور اس کی وضاحت کی شرائط کے مطابق نوواما ویلتھ مینجمنٹ لمیٹڈ اس ایشو میں صرف تقسیم کے عمل میں حصہ لے گی اور سیبی این سی ایس ضوابط کے تحت اس این سی ڈی ایشو کے سلسلے میں ڈیو ڈیلیجنس سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرے گی۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے