
کٹاسری جوزف ایشوداس، جنہیں ہندوستانی موسیقی کی تاریخ کے عظیم ترین گلوکاروں میں شمار کیا جاتا ہے، 10 جنوری 1940 کو کوچی، کیرالہ میں آگسٹین جوزف اور الزبتھ جوزف کے ہاں پیدا ہوئے۔ ان کے والد ایک مشہور ملیالم کلاسیکی موسیقار اور اسٹیج اداکار تھے۔
انہوں نے ریکارڈ آٹھ بار بہترین مرد پلے بیک سنگر کا قومی ایوارڈ، پانچ بار فلم فیئر ایوارڈ ساو¿تھ، اور 36 بار بہترین مرد پلے بیک سنگر کا ریاستی ایوارڈ جیتا، جس میں کیرالہ، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، کرناٹک اور مغربی بنگال کی ریاستی حکومتوں کے ایوارڈز بھی شامل ہیں۔ فنون میں ان کی شراکت کے لیے حکومت ہند نے انہیں 1975 میں پدم شری، 2002 میں پدم بھوشن اور 2017 میں پدم وبھوشن سے نوازا۔
دیگر اہم واقعات:
2020 - سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ سے کہا کہ وہ ایک ہفتے کے اندر آئین کے آرٹیکل 370 کی بیشتر دفعات کو منسوخ کرنے کے بعد عائد پابندیوں کا جائزہ لے۔
-مرکزی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ اس قانون کے مطابق ہندومت، جین مت، زرتشت، سکھ، عیسائیت اور بدھ مت سے تعلق رکھنے والی اقلیتیں جو 31 دسمبر 2014 تک ہندوستان پہنچیں گی، ہندوستانی شہریت حاصل کر سکیں گی۔
-ایران نے اعلان کیا کہ اس نے غلطی سے اور نادانستہ طور پر یوکرین کے بوئنگ 737-800 طیارے کو نشانہ بنایا۔ ایران نے ایک بیان میں کہا ہے کہ طیارہ تیزی سے ایک حساس علاقے اور فوجی اڈے کی طرف مڑ گیا تھا جس کے باعث حادثہ انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔
2013 - پاکستان میں متعدد بم دھماکوں میں 100 افراد ہلاک اور 270 زخمی ہوئے۔
2010 - ہندوستانی نژاد امریکی فوڈ سیکیورٹی کے ماہر راجیو شاہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے ماتحت ایک ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس اے آئی ڈی) کے سربراہ کا عہدہ سنبھالا۔ اس کے ساتھ ہی وہ باراک اوباما انتظامیہ میں سب سے اعلیٰ درجہ کے ہندوستانی بن گئے۔
2008 - آٹوموبائل بنانے والی ایک معروف کمپنی ٹاٹا موٹرز نے 100,000 کی کار نینو متعارف کرائی۔
2006 - وزیر اعظم منموہن سنگھ نے اعلان کیا کہ ہر سال 10 جنوری کو عالمی یوم ہندی کے طور پر منایا جائے گا۔
1972 - شیخ مجیب الرحمان نو ماہ سے زیادہ پاکستانی جیل میں قید رہنے کے بعد بنگلہ دیش واپس آئے۔
پیدائش
1974 -ریتک روشن - فلم اداکار۔
1940 - کے جے ایشو داس - ہندوستانی پلے بیک گلوکار اور کلاسیکی موسیقار۔
1933 - گوردیال سنگھ - پنجابی ادبی گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
1929 - فالی ایس نریمن - معروف ہندوستانی قانون دان اور سپریم کورٹ کے سینئر وکیل۔
اہم مواقع اور تقریبات
ہندی کا عالمی دن
ایئر ڈیفنس آرٹلری ڈے
بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا دن (10 دن)۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ