
نئی دہلی، 08 جنوری (ہ س)۔ میڈیا شعبے سے وابستہ کمپنی اماگی میڈیا لیبز کے پبلک ایشو (آئی پی او) کے لیے پرائس بینڈ اور ایشو سائز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے فی شیئر 343 روپے سے لے کر 361 روپے کا پرائس بینڈ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ سائز 41 شیئرز کا ہوگا۔ اس ایشو کا مجموعی سائز 1788.62 کروڑ روپے ہے۔
اماگی میڈیا لیبز کا یہ ایشو سبسکرپشن کے لیے 13 جنوری کو کھلے گا اور سرمایہ کار 16 جنوری تک اس میں بولی لگا سکیں گے۔ کلوزنگ کے بعد 19 جنوری کو شیئرز کی الاٹمنٹ کی جائے گی، جبکہ 20 جنوری کو الاٹ شدہ شیئرز ڈی میٹ اکاؤنٹس میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔ کمپنی کے شیئرز 21 جنوری کو بی ایس ای اور این ایس ای پر لسٹ ہو سکتے ہیں۔
اس آئی پی او میں ریٹیل سرمایہ کار کم از کم ایک لاٹ یعنی 41 شیئرز کے لیے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں 14,801 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اسی طرح ریٹیل سرمایہ کار زیادہ سے زیادہ 13 لاٹس کے لیے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لیے 1,92,413 روپے کی سرمایہ کاری درکار ہوگی۔
اس آئی پی او کے تحت 5 روپے کی فیس ویلیو والے کل 4,95,46,221 شیئرز جاری کیے جا رہے ہیں، جن میں 2,26,03,878 نئے شیئرزجاری کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ 973 کروڑ روپے کے 2,69,42,343 شیئرز آفر فار سیل (او ایف ایس ) کے ذریعے فروخت کیے جائیں گے۔
اس آئی پی او میں اہل ادارہ جاری خریداروں (کیو آئی بی) کے لیے کم از کم 75 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے، جبکہ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے زیادہ سے زیادہ 10 فیصد اورغیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی) کے لیے زیادہ سے زیادہ 15 فیصد حصہ ریزرو رکھا گیا ہے۔ اس آئی پی او کے لیے کوٹک مہندرا کیپیٹل کمپنی لمیٹڈ کو بُک رننگ لیڈ مینیجر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایم یو ایف جی انٹائم انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو رجسٹرار بنایا گیا ہے۔
کمپنی کی مالی حالت کی بات کریں تو کیپیٹل مارکیٹ ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی ) کے مطابق کمپنی کی مالی صحت میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ مالی سال 2022-23 میں کمپنی کو 321.27 کروڑ روپے کا خالص نقصان ہوا تھا، جو مالی سال 2023-24 میں کم ہو کر 245 کروڑ روپے رہ گیا اور مالی سال 2024-25 میں مزید گھٹ کر 68.71 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔ موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی (اپریل تا ستمبر 2025) میں کمپنی نے 6.47 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔
اسی دوران کمپنی کی آمدنی میں بھی مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ مالی سال 2022-23 میں کمپنی کی کل آمدنی 724.72 کروڑ روپے رہی، جو مالی سال 2023-24 میں بڑھ کر 942.24 کروڑ روپے اور مالی سال 2024-25 میں 1,223.31 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی یعنی 30 ستمبر 2025 تک کمپنی 733.93 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کر چکی ہے۔ کمپنی مالی سال 2022-23 سے اب تک مکمل طور پر قرض سے پاک ہے۔
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد