دہلی کے صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 4000 روپے کا اضافہ۔
نئی دہلی، 8 جنوری (ہ س)۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج، ملک بھر کی مختلف صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت 1,000 سے 4,000 روپے فی کلو گرام تک بڑھ گئی ہے۔ ملک بھر کی مختلف صرافہ مارکیٹوں میں آج چاندی 2,56,900 روپ
چاندی


نئی دہلی، 8 جنوری (ہ س)۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج، ملک بھر کی مختلف صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی قیمت 1,000 سے 4,000 روپے فی کلو گرام تک بڑھ گئی ہے۔ ملک بھر کی مختلف صرافہ مارکیٹوں میں آج چاندی 2,56,900 روپے فی کلو گرام سے 2,72,100 روپے فی کلوگرام تک کی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں 4,000 روپے کی چھلانگ کی وجہ سے، آج یہ چمکدار دھات 2,57,100 روپے فی کلو پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ اسی طرح ممبئی، احمد آباد اور کولکاتا میں چاندی 2,56,900 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ وہیں جے پور، سورت اور پونے میں چاندی کی قیمت 2,57,200 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔ جبکہ بنگلورو میں چاندی 2,57,400 روپے اور پٹنہ اور بھونیشور میں 2,57,000 روپے فی کلو پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ حیدرآباد میں چاندی کی قیمت 1,000 روپے بڑھ کر 271,900 روپے فی کلوگرام ہوگئی۔ ملک میں سب سے زیادہ قیمت چنئی میں برقرار ہے، جہاں چمکدار دھات 1,000 اضافہ سے 272,100 فی کلوگرام تک پہنچ گئی۔

چاندی کی قیمتوں میں پچھلے کچھ دنوں سے بے حد اتار چڑھاؤ آیا ہے۔ چنئی میں، یہ چمکدار دھات 28 دسمبر کو 275,000 روپے فی کلوگرام کی چوٹی پر پہنچ گئی تھی۔ اس کے بعد، جیسے ہی منافع وصولی شروع ہوئی، چاندی 254,900 فی کلوگرام پر آ گئی۔ تاہم امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی کے باعث یہ چمکدار دھات ایک بار پھر اپنے عروج کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان اگلے چند دنوں تک جاری رہ سکتا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande