گلوبل مارکیٹ سے مضبوطی کے اشارے، ایشیا میں ملا -جلا کاروبار
نئی دہلی، 07 جنوری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج مضبوطی کے اشارے نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار میں گزشتہسیشن کے دوران مضبوطی برقرار رہی۔ ڈاؤ جونز فیوچرز بھی آج اضافہ کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ یورپی بازار میں بھی پچھلے سیشن کے دوران مسلسل خریداری ہوت
Global-Market-Trends


نئی دہلی، 07 جنوری (ہ س)۔ گلوبل مارکیٹ سے آج مضبوطی کے اشارے نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار میں گزشتہسیشن کے دوران مضبوطی برقرار رہی۔ ڈاؤ جونز فیوچرز بھی آج اضافہ کے ساتھ کاروبار کر رہا ہے۔ یورپی بازار میں بھی پچھلے سیشن کے دوران مسلسل خریداری ہوتی رہی۔ تاہم، ایشیائی بازار میں آج فی الحال ملا- جلا کاروبار ہو رہا ہے۔

نئے سال کی شروعات کے بعد سے ہی امریکی اسٹاک مارکیٹ میں جوش و جذبہ دکھائی دے رہا ہے۔ اس سال وال اسٹریٹ میں مسلسل خریداری ہو رہی ہے۔ ڈاؤ جونز پچھلے سیشن کے دوران تقریباً 500 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 49,000 پوائنٹس کے سطح سے تجاوز کرکے بند ہوا۔ گزشتہ تین کاروباری دنوں کے دوران ڈاؤ جونز تقریباً 1,500 پوائنٹس اضافہ درج کر چکا ہے۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.64 فیصد کی تیزی کے ساتھ 6,946.28 پوائنٹس کے سطح پر پچھلے سیشن کا کاروبار ختم کیا۔ اس کے علاوہ نیس ڈیک 157.77 پوائنٹس یعنی 0.67 فیصدکی تیزی کے ساتھ 23,553.59 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ڈاؤ جونز فیوچرز آج فی الحال 134.73 پوائنٹس یعنی 0.27 فیصد کی چھلانگ لگا کر 49,595.81 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

یورپی بازار میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران تیزی رہی۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 118.16 پوائنٹس یعنی 1.17 فیصد بڑھ کر 10,122.73 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح سی اے سی انڈیکس نے 0.31 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 8,237.43 پوائنٹس پر پچھلے سیشن کا کاروبار ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 0.09 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 24,892.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایشیا میں آج ملا جلا کاروبار ہو رہا ہے۔ ایشیا کے نو بازاروں میں سے پانچ کے انڈیکس کمزوری کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جب کہ چار انڈیکس مضبوطی کے ساتھ سبز نشان میں ہیں۔

شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.29 فیصد کی تیزی کے ساتھ 4,095.54 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح جکارتا کمپوزٹ انڈیکس 0.23 فیصد بڑھ کر 8,954.19 پوائنٹس پر پہنچ چکا ہے۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.11 فیصد کی بڑھوتری کے ساتھ 1,276.10 پوائنٹس پر اور اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.02 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 4,741.07 پوائنٹس پر کاروبار کر رہے ہیں۔

دوسری طرف، گفٹ نفٹی 0.23 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 26,219 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح تائیوان ویٹڈ انڈیکس 99.92 پوائنٹس یعنی 0.33 فیصد کی کمی کے ساتھ 30,476.38 پوائنٹس پر آ گیا ہے۔ ہانگ کانگ ہینگ سینگ انڈیکس میں آج بڑی کمزوری نظر آ رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 252.45 پوائنٹس یعنی 0.95 فیصد کم ہو کر 26,458 پوائنٹس تک گر چکا ہے۔ اس کے علاوہ نِکیئی انڈیکس 442.08 پوائنٹس یعنی 0.84 فیصد گر کر 52,076 پوائنٹس پر اور کوسپِی انڈیکس 0.31 فیصد نیچے آ کر 4,511.32 پوائنٹس پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande