
تاریخ کے آئینے میں 07 جنوری: 1789 میں جارج واشنگٹن امریکہ کے پہلے صدر بنے
آج ہی کے دن 1789 میں امریکی عوام نے ووٹنگ کے ذریعے جارج واشنگٹن کو امریکہ کا پہلا صدر منتخب کیا۔ یہ واقعہ نہ صرف امریکہ کی سیاسی تاریخ میں، بلکہ جدید جمہوریت کے ارتقاء میں بھی ایک اہم سنگ میل مانا جاتا ہے۔
جنگ آزادی کے ہیرو اور امریکی فوج کے سپریم کمانڈر رہے جارج واشنگٹن کو پورے ملک میں وسیع حمایت ملی۔ انتخابات کے بعد وہ متفقہ طور پر صدر منتخب ہوئے، جو امریکی تاریخ میں اب تک ایک بے مثال نظیر ہے۔ ان کی قیادت میں امریکہ میں مضبوط آئینی نظام، جمہوری اداروں اور نظام حکومت کی بنیاد رکھی گئی۔
جارج واشنگٹن کا دور اقتدار نو تشکیل شدہ امریکی جمہوریہ کے لیے رہنما ثابت ہوا۔ انہوں نے اقتدار کی پرامن منتقلی، شہری حکومت اور صدارتی عہدے کے وقار جیسی روایات کا قیام عمل میں لایا، جو آج بھی امریکی جمہوریت کا سنگ بنیاد مانی جاتی ہیں۔
دیگر اہم واقعات:
1761 - پانی پت کی تیسری لڑائی میں افغان حکمراں احمد شاہ ابدالی نے مراٹھوں کو ہرایا۔
1859 - سپاہی بغاوت میں ملوث ہونے کے معاملے میں مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر (دوم) کے خلاف سماعت شروع۔
1927 - پہلی ٹرانس-اٹلانٹک کمرشل ٹیلی فون سروس نیویارک سے لندن کے درمیان شروع ہوئی تھی۔
1929 - مدر ٹریسا نے کلکتہ پہنچ کر غریب اور بیمار لوگوں کے لیے طبی کام شروع کیا۔
1932 - ہندوستانی نیشنل ریسرچ پروفیسر اور ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ کے بانی ڈائریکٹر عبید صدیقی پیدا ہوئے۔
1953 - امریکی صدر ہیری ٹرومین نے ہائیڈروجن بم بنانے کا اعلان کیا۔
1957 - شہندی فلموں کی اداکارہ عبید صدیقی پیدا ہوئیں۔
1959 - ریاستہائے متحدہ امریکہ نے کیوبا میں فدیل کاسترو کی نئی حکومت کو تسلیم کیا۔
1966 - ہندی فلموں کے بڑے فلم ڈائریکٹر بمل رائے کا انتقال ہوا۔
1967 - ہندوستانی ہندی سنیما اور ٹیلی ویژن کے مشہور اداکار عرفان خان پیدا ہوئے۔
1972 - اسپین کے ابیزا علاقے میں طیارہ حادثے میں عملے کے چھ ارکان سمیت 108 مسافروں کی موت۔
1979 - ہندی فلموں کی ایک اداکارہ بپاشا باسو پیدا ہوئیں۔
1980 - اکثریت کے ساتھ اندرا گاندھی کی اقتدار میں واپسی۔
1987 - کپل دیو نے ٹیسٹ کرکٹ میں تین سو وکٹیں پوری کیں۔
1986 - امریکہ کے صدر رونالڈ ریگن نے لیبیا کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔
1989 - جاپان کے شہنشاہ ہیروہیتو کا انتقال، آکیہیتو نئے شہنشاہ اعلان کیے گئے۔
1999 - امریکی صدر بل کلنٹن کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع۔
2000 - جکارتہ (انڈونیشیا) میں 10 ہزار مسلمانوں نے مولوکاس جزیرے میں عیسائیوں کے خلاف جہاد کا اعلان کیا۔
2003 - جاپان نے ترقیاتی کاموں میں مدد کے لیے ہندوستان کو 90 کروڑ ڈالر کی مدد کا اعلان کیا۔
2008 - صدر پرتیبھا پاٹل نے ونود رائے کو کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کے عہدے کا حلف دلایا۔
2008 - ہندوستان اور ملیشیا فضائیہ کے پائلٹوں اور جنگی جہازوں کے عملے کی تربیت سمیت دفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے پر رضامند ہوئے۔
2008 - جارجیا میں میخائل ساکاشویلی کو دوبارہ ملک کا صدر منتخب کیا گیا۔
2009 - آئی ٹی کمپنی ستیم کے چیئرمین راملنگم راجو نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔
2010 - جموں و کشمیر میں سری نگر کے تاریخی لال چوک پر ایک ہوٹل میں چھپے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تقریباً 22 گھنٹے کے طویل تصادم میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
2015 - پیرس میں دو بندوق برداروں نے ’’چارلی ایبڈو‘‘ رسالے کے دفتر پر حملہ کیا، جس میں 12 لوگوں کی موت ہو گئی اور 11 دیگر لوگ زخمی ہو گئے۔
2015 - یمن کی دارالحکومت صنعا میں ایک پولیس کالج کے باہر ہوئے کار بم دھماکے میں 38 لوگوں کی موت اور 63 سے زیادہ لوگ زخمی۔
2016 - ہندوستانی ریاست جموں و کشمیر کے سابق نویں وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کا انتقال ہوا۔
2020 - نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) نے ادائیگی تیز اور محفوظ کرنے کے لیے وجر پلیٹ فارم لانچ کیا۔ یہ پلیٹ فارم بلاک چین ٹیکنالوجی پر مبنی ہے۔
2020 - ایران کی پارلیمنٹ نے ایک بل منظور کر کے تمام امریکی افواج کو دہشت گرد قرار دے دیا۔
2020 - رویندر ناتھ مہتو کو متفقہ طور پر جھارکھنڈ اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا۔
2020 - مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر لکھی گئی کتاب ’’کرم یودھا گرنتھ‘‘ کا اجرا کیا۔
2020 - مرکزی حکومت نے کئی میڈیا ہاوسز کو پہلا ’’انٹرنیشنل یوگا ڈے میڈیا ایوارڈ‘‘ دیا۔ اس ایوارڈ کا مقصد یوگا کے پیغام کے پھیلاو میں میڈیا کے تعاون کو اجاگر کرنا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن