
ڈھاکہ، 6 جنوری (ہ س)۔ بنگلہ دیش میں ایک اور اقلیتی نوجوان کا بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے۔ نارسنگڈی علاقے میں گروسری اسٹور کے مالک سرت چکرورتی منی (40) پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کرکے قتل کردیا گیا۔ عثمان ہادی کے قتل کے بعد بھڑکنے والے تشدد میں 18 دنوں میں چھ اقلیتی طبقہ کے ہندو مارے گئے، جن میں سے دو 24 گھنٹوں کے اندر مارے گئے۔ یہ تمام واقعات مختلف میڈیا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔
پیر کے روز، گروسری اسٹور کے مالک سرت چکرورتی منی (40) کا نرسنگڈی علاقے میں تیز دھار ہتھیار سے قتل کر دیا گیا۔ سرت چکرورتی منی پہلے جنوبی کوریا میں کام کرتے تھے اور چند سال قبل بنگلہ دیش واپس آئے تھے۔ ایک ہندو صحافی رانا پرتاپ بیراگی کا بھی جیشور کے منیرام پور میں گلا کاٹ کر قتل کر دیا گیا۔
بنگلہ دیشی سماجی کارکن بپادتیہ باسو نے سرت کے قتل کی شدید مذمت کی اور خبردار کیا کہ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو چند سالوں میں بنگلہ دیش میں ہندو معدوم ہو جائیں گے۔
منیرام پور تھانے کے انچارج محمد رضی اللہ خان نے بتایا کہ صحافی بیراگی پر حملہ پیر کی شام چھ بجے کے قریب ہوا۔ رانا کے سر میں تین گولیاں ماری گئیں۔ اس کا گلا کٹا ہوا تھا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی