
وزیر اعلیٰ نے گرو گوبند کے یومِ پیدائش پر عوام کو مبارکباد پیش کی
جموں، 05 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گرو گوبند سنگھ جی کے یومِ پیدائش کے پُرمسرت موقع پر سکھ برادری اور اس دن کی تقریبات منانے والے تمام افراد کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ نے گرو گوبند سنگھ جی کی حیات اور عظیم تعلیمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ گرو جی حق، جرأت، دیانت اور انسانیت کی بے لوث خدمت کی درخشاں علامت تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایثار، حقانیت اور خدمتِ خلق پر مبنی گرو گوبند سنگھ جی کے لازوال نظریات آج بھی دنیا بھر میں لاکھوں انسانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے اس بابرکت موقع پر جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور باہمی ہم آہنگی کے لیے دعا کی اور امید ظاہر کی کہ اس دن کا پیغام معاشرے کے تمام طبقات کے درمیان اتحاد، بھائی چارے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مزید فروغ دے گا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر