سینئر صحافی ایم۔ اے۔ رحیم کا انتقال
حیدرآباد، 06 جنوری (ہ س)۔ سینئر اور نہایت معتبر صحافی ایم۔ اے۔ رحیم منگل کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال سے صحافتی حلقوں میں گہرے رنج وغم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صحافی برادری، ساتھیوں، دوستوں اور چاہنے والوں نے ایک ایسے بزرگ صحافی کے ب
سینئر صحافی ایم۔ اے۔ رحیم کا انتقال


حیدرآباد، 06 جنوری (ہ س)۔

سینئر اور نہایت معتبر صحافی ایم۔ اے۔ رحیم منگل کو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال سے صحافتی حلقوں میں گہرے رنج وغم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صحافی برادری، ساتھیوں، دوستوں اور چاہنے والوں نے ایک ایسے بزرگ صحافی کے بچھڑنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے جنہوں نے اپنی پوری زندگی صحافت کے لیے وقف کردی تھی۔مرحوم کی نمازِ جنازہ چہارشنبہ، 7 جنوری 2025 کو بعد نمازِ ظہر دوپہر 1:15 بجے، جامع مسجد، اے سی گارڈز (مہاویر اسپتال کے قریب) میں ادا کی جائے گی۔ تدفین اے سی گارڈز قبرستان، کے جی این زیروکس کے قریب، خیرت آباد میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لیے مرحوم کے پوتے منہل محمد خلیفہ سے فون نمبر 9885456410 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔مرحوم کے افراد خاندان نے تمام احباب سے مرحوم کی مغفرت اور افراد خاندان کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande