مرکزی بجٹ کے وکست بھارت کے وژن کے مطابق ہونے کی امید
نئی دہلی، 24 جنوری (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو 2026-27 کا مرکزی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔ یہ سیتا رمن کی میعاد کا نواں بجٹ اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) 3.0 حکومت کا تیسرا مکمل بجٹ ہوگا۔یہ بجٹ ’وکست بھارت 2047‘کے وژن
Union-Budget-1stFeb-Sitaraman-Viksit-Bharat


نئی دہلی، 24 جنوری (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن یکم فروری کو 2026-27 کا مرکزی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔ یہ سیتا رمن کی میعاد کا نواں بجٹ اور قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) 3.0 حکومت کا تیسرا مکمل بجٹ ہوگا۔یہ بجٹ ’وکست بھارت 2047‘کے وژن کے ساتھ طویل مدتی نمو، مالیاتی استحکام، بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل ترقی پر توجہ مرکوز ہونے کی امید ہے ، جس میں عام لوگوں کے لیے ٹیکس میں راحت اور زراعت پر مرکوز اقدامات پر خصوصی زور دیئے جانے کے امکانات ہیں۔

مرکزی بجٹ یکم فروری بروز اتوار صبح 11 بجے لوک سبھا میں پیش کیا جائے گا۔اس سال پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 28 جنوری کو صدر جمہوریہ کے خطاب کے ساتھ شروع ہوگا۔ اکنامک سروے 2025-26بجٹ اجلا شروع ہونے کے اگلے روز یعنی 29 جنوری کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

بجٹ سے توقعات

انکم ٹیکس میں تبدیلیاں: ٹیکس دہندگان کو اس بار کے بجٹ سے انکم ٹیکس کے نئے نظام میں تبدیلیوں، معیاری کٹوتیوں میں اضافے اور متوسط طبقے کے لیے ٹیکس راحت کی توقع ہے ۔

زراعت اور دیہی ترقی: کسان کریڈٹ کارڈ کے ذریعہ قرض کی حد میں اضافہ کرنے ، خواتین کسانوں کے لیے اسکیموں اور پائیدار زراعت کو فروغ دیئے جانے سے متعلق اقدامات کی امیدیں ہیں۔

بنیادی ڈھانچہ اور مینوفیکچرنگ:’میک ان انڈیا‘ کو فروغ دینے کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیمیں میں توسیع اور بنیادی ڈھانچے پر اخراجات جاری رکھے جا سکتے ہیں۔

تعلیم اور ہنرمندی:اختراع اور تحقیق کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ تعلیم میں نشستوں میں اضافے اورڈیجیٹل تعلیم پر زور دینے کا امکان ہے۔

بجٹ بنانے کا عمل-

وزارت خزانہ کی طرف سے مرکزی حکومت کے تمام محکموں سے تخمینہ طلب کیا جاتا ہے، جو عام طور پر اگست/ستمبر میں شروع ہوتا ہے۔

مرکزی وزیر خزانہ صنعت کاروں، ماہرین اقتصادیات اور ٹریڈ یونینوں کے ساتھ پری بجٹ (بجٹ سے قبل) میٹنگیں کرتی ہیں۔

مرکزی بجٹ کی دستاویزات کی چھپائی سے پہلے حلوہ کی روایتی تقریب، جو کہ رازداری کی علامت ہے۔

بجٹ کی رازداری کو برقرار رکھنے کے لیے اہلکار نارتھ بلاک میں لاک ان پیریڈ کے دوران رہتے ہیں۔

بہی -کھاتا-

یہ روایتی بریف کیس کی جگہ بجٹ دستاویزات لے جانے کے لیے جدید سرخ رنگ کا بہی -کھاتا ہے، جسے وزیر خزانہ سیتا رمن نےشروع کیا ہے۔

غور طلب ہے کہ مرکزی بجٹ 2026-27 پورے مالی سال کے لئے ایک مکمل بجٹ ہے۔ بجٹ تقریر سنسد ٹی وی، یوٹیوب، فیس بک، سوشل میڈیا پلیٹ فارم اور مختلف نیوز ایجنسیوں اور نیوز چینل پر لائیو دیکھی جا سکتی ہے۔ بجٹ کے ذریعے حکومت کا بنیادی مقصد مالیاتی خسارے کو کنٹرول کرتے ہوئے معاشی ترقی کو تیز کرنا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande