تاریخ کے آئینے میں 24 جنوری : آئین، قومی ترانہ اور بچیوں کا قومی دن
تاریخ کے آئینے میں 24 جنوری : آئین، قومی ترانہ اور بچیوں کا قومی دن 24 جنوری ہندوستانی تاریخ میں کئی اہم واقعات کے لیے یاد رکھا جاتا ہے۔ 1950 میں اسی دن 284 اراکین نے آئین کو اختیار کرنے اور نافذ کرنے کی حمایت کی اور اپنے دستخط کیے۔ اس کے علاوہ
بچیوں کا قومی دن، علامتی تصویر


تاریخ کے آئینے میں 24 جنوری : آئین، قومی ترانہ اور بچیوں کا قومی دن

24 جنوری ہندوستانی تاریخ میں کئی اہم واقعات کے لیے یاد رکھا جاتا ہے۔ 1950 میں اسی دن 284 اراکین نے آئین کو اختیار کرنے اور نافذ کرنے کی حمایت کی اور اپنے دستخط کیے۔ اس کے علاوہ، 1952 میں انتخابات کے بعد پہلی بار ملک کی پارلیمنٹ کی تشکیل بھی اسی دن ہوئی، جبکہ آئین ساز اسمبلی عارضی طور پر کام کر رہی تھی۔

اسی دن آئین ساز اسمبلی نے ڈاکٹر راجندر پرساد کو ملک کا پہلا صدر منتخب کیا۔ 24 جنوری 1950 کو ہندوستان نے اپنے قومی ترانے ’جن گن من‘ کو سرکاری طور پر اپنایا۔ ساتھ ہی، ’وندے ماترم‘ کو قومی گیت کے طور پر تسلیم کیا گیا۔

24 جنوری کو بچیوں کا قومی دن (نیشنل گرل چائلڈ ڈے) بھی منایا جاتا ہے۔ یہ دن 2008 سے منایا جانے لگا اور اس کا مقصد لڑکیوں کی پیدائش اور ان کے حقوق کے تئیں سماج کی سوچ کو بدلنا ہے۔ اس دن کی خاص اہمیت اس لیے بھی ہے کیونکہ 24 جنوری 1966 کو اندرا گاندھی نے ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم کے طور پر حلف لیا تھا۔ یہ دن آئین، جمہوریت، مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت ہے اور ملک کے باشندوں کے لیے یادگار بن چکا ہے۔

دیگر اہم واقعات:

1556 - چین میں شدید زلزلے میں آٹھ لاکھ تیس ہزار لوگوں کی موت ہوئی۔

1824 - روس میں پیتروگراد کا نام بدل کر لینن گراد کر دیا گیا۔

1826 - پہلے ہندوستانی بیرسٹر گیانیندر موہن ٹیگور پیدا ہوئے۔۔

1839 - چارلس ڈارون رائل سوسائٹی کے فیلو منتخب کیے گئے۔

1857 - کلکتہ یونیورسٹی کا قیام۔

1914 - ’آزاد ہند فوج‘ کے افسر شاہ نواز خان پیدا ہوئے۔

1924 - روس کے سینٹ پیٹرزبرگ شہر کا نام بدل کر لینن گراد کیا گیا۔

1924 - مجاہد آزادی اور بہار کے سابق وزیر اعلیٰ کرپوری ٹھاکر پیدا ہوئے۔

1936 - البرٹ ساروٹ فرانس کے وزیر اعظم بنے۔

1939 - چلی میں زلزلے سے 30 ہزار لوگ ہلاک۔

1945 - ہندی فلموں کے مشہور پروڈیوسر-ڈائریکٹر سبھاش گھئی پیدا ہوئے۔

1951 - پریم ماتھر ہندوستان کی پہلی خاتون کمرشل پائلٹ بنیں۔

1952 - ممبئی میں ’پہلا انٹرنیشنل فلم‘ فیسٹیول منعقد کیا گیا۔

1965 - برطانیہ کے سابق وزیر اعظم سر ونسٹن چرچل کا انتقال۔

1966 - ایئر انڈیا کا بوئنگ الپس میں حادثے کا شکار ہوا جس میں ڈاکٹر ہومی بھابھا سمیت 114 لوگ ہلاک ہو گئے۔

1966 - مشہور ہندوستانی سائنسداں اور ملک کے نیوکلیائی پروگرام کے بانی ہومی جہانگیر بھابھا کا انتقال ہوا۔

1973 - امریکہ نے ویتنام جنگ بند ہونے کے ساتھ لاوس اور کمبوڈیا میں بھی جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔

1979 - امریکہ نے نیواڈا میں نیوکلیائی تجربہ کیا۔

1989 - پیرو میں سونے کی کان میں ایک سو سے زیادہ مزدور پھنس گئے۔

1991 - لتھوانیا جمہوریہ نے سوویت یونین کے فوجیوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

1993 - سویوز ٹی ایم 16 لانچ کیا گیا۔

1993 - صومالیہ میں امریکی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں تین افراد مارے گئے اور متعدد زخمی ہو گئے۔

1996 - ریاستہائے متحدہ امریکہ کی تاریخ میں پہلی بار ملک کی خاتون اول ہیلیری کلنٹن کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔

2000 - انتخابات میں دلتوں کا ریزرویشن 10 سال تک بڑھانے کے لیے آئین کی 79 ویں ترمیم کو صدر کی منظوری۔

2001 - جیو سرکشا (بائیو سیفٹی) معاہدے پر ہندوستان کے دستخط۔

2001 - جوزف کابیلا کے صدر بننے پر پارلیمنٹ کی منظوری۔

2002 - اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کوفی عنان اسلام آباد پہنچے، ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی دوبارہ پیشکش کی۔

2002 - اینرون کے صدر کینتھ لی نے استعفیٰ دیا۔

2002 - ہندوستانی سیٹلائٹ انسیٹ-3 سی کامیابی کے ساتھ اپنے مدار میں نصب۔

2003 - شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نیوکلیائی بحران کے پرامن حل پر متفق۔

2003 - ہندوستان اور فرانس کے درمیان حوالگی کا معاہدہ۔

2005 - آندھرا پردیش کے تیلگو دیشم کے ایم ایل اے پریتالا روی کا گولی مار کر قتل کرا دیا گیا۔

2005 - یوم جمہوریہ تقریب 2005 کے مہمان خصوصی بھوٹان نریش جگمے سنگھے وانگچک ہندوستان پہنچے۔

2007 - روس اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی ری ایکٹر بنانے کے لیے سمجھوتہ ہوا۔

2008 - اتر پردیش میں ’سینی ٹیشن پالیسی‘ کے لیے ’ٹاسک فورس‘ تشکیل دی گئی۔

2008 - سابق آرمی چیف جے جے سنگھ کو اروناچل پردیش کا گورنر بنایا گیا۔

2008 - افغانستان کی ایک عدالت نے ایک صحافی کو اسلام کی توہین کرنے کے معاملے میں سزائے موت کی سزا سنائی۔

2008 - پاکستانی فوج نے جنوبی وزیرستان میں افغان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ساتھ شدید تصادم میں تین علاقوں کو آزاد کرایا۔

2010 - سال 2008 کے لیے 56 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔

2011 - ماسکو کے ڈوموڈیدوو ہوائی اڈے پر بم دھماکے سے 35 لوگوں کی موت، 180 زخمی۔

2011 - بھارت رتن سے سرفراز کلاسیکی گلوکار بھیم سین جوشی کا انتقال ہوا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande