چار انجن والی بی جے پی حکومت نے دہلی کو مجرموں کی راجدھانی بنا دیا: سنجیو جھا
نئی دہلی، 22 جنوری(ہ س )۔ دہلی میں بگڑتی ہوئی قانون و امن کی صورتحال پر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ آپ کے سینئر رہنما اور رکنِ اسمبلی سنجیو جھا نے کہا کہ چار انجن والی بی جے پی حکومت نے دہلی کو مجرموں کی راجدھانی بنا دیا ہے۔ صرف
چار انجن والی بی جے پی حکومت نے دہلی کو مجرموں کی راجدھانی بنا دیا: سنجیو جھا


نئی دہلی، 22 جنوری(ہ س )۔

دہلی میں بگڑتی ہوئی قانون و امن کی صورتحال پر عام آدمی پارٹی نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے۔ آپ کے سینئر رہنما اور رکنِ اسمبلی سنجیو جھا نے کہا کہ چار انجن والی بی جے پی حکومت نے دہلی کو مجرموں کی راجدھانی بنا دیا ہے۔ صرف جنوری میں اب تک 40 سے زائد قتل ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ فائرنگ، مارپیٹ اور چھیڑ چھاڑ کے واقعات معمول بن چکے ہیں۔ مجرم بے خوف ہیں۔ اس کی تازہ مثال وزیراعلیٰ ریکھا گپتا کے گھر سے چند ہی فاصلے پر آپ کارکن رچنا یادو کا دن دہاڑے قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون و امن کے معاملے پر آپ کے منتخب عوامی نمائندوں نے خط لکھ کر کئی مرتبہ دہلی پولیس کمشنر سے ملاقات کا وقت مانگا، لیکن اب تک کوئی جواب نہیں ملا۔جمعرات کو آپ ہیڈکوارٹر میں رکنِ اسمبلی کلدیپ کمار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سنجیو جھا نے کہا کہ دہلی ملک کی راجدھانی ہے، مگر اب یہ مجرموں کی راجدھانی بن چکی ہے۔ اگر یکم جنوری 2026 سے اب تک کے اعداد و شمار دیکھے جائیں تو دہلی میں 40 سے زائد قتل ہو چکے ہیں۔ سڑکوں پر کھلے عام فائرنگ ہو رہی ہے اور چھیڑ خانی کی خبریں عام ہو گئی ہیں، مگر اس ملٹی انجن والی حکومت کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انتخابات سے پہلے ان لوگوں نے دہلی کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ اگر ڈبل انجن کی حکومت ہوگی تو دہلی والوں کو تمام مسائل سے نجات مل جائے گی۔سنجیو جھا نے کہا کہ یہ ملٹی انجن والی حکومت دراصل ملٹی پرابلم (متعدد مسائل) لے کر آئی ہے۔ انہوں نے شالی مار باغ کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ایک آر ڈبلیو اے صدر، جن کے پہلے شوہر کا قتل ہو چکا تھا اور وہ اپنے شوہر کے قتل کی گواہ تھیں، انہیں بھی عدالت میں گواہی سے پہلے قتل کر دیا گیا۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مجرموں کے حوصلے کتنے بلند ہیں۔ آج دہلی میں بھتہ خوری اور رنگ داری مانگنا عام بات ہو چکی ہے۔ چاہے کوئی تاجر ہو یا عام شہری، سب کے گھروں پر بھتہ کے لیے فون آ رہے ہیں اور خوف پھیلانے کے لیے ان کے گھروں پر فائرنگ کی جا رہی ہے۔سنجیو جھا نے دہلی کی وزیراعلیٰ ریکھا گپتا سے سوال کیا کہ آخر مجرموں کے حوصلے اس قدر کیوں بڑھ گئے ہیں اور ان پر قابو کیوں نہیں پایا جا رہا؟ اگر عام آدمی پارٹی وزیراعلیٰ کے خلاف یا ان کی ناکامیوں پر بات کرتی ہے تو ہمارے خلاف ایف آئی آر درج کر دی جاتی ہے اور پولیس ہمارے پیچھے لگا دی جاتی ہے، لیکن روز بروز بڑھتے جرائم کو روکنے میں بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت مکمل طور پر ناکام ثابت ہو رہی ہیں۔ آج دہلی کے کسی بھی علاقے میں چلے جائیں، خوف کا ماحول ہے۔ بدھ کے روز ہی منگول پوری میں مجرموں نے ایک شخص کو چاقو مار کر قتل کر دیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیا میں آئے دن خبریں آ رہی ہیں کہ کس طرح ایک لڑکی کے ساتھ چھیڑ خانی کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔ مجرم بار بار جرائم انجام دے رہے ہیں اور بچ نکلتے ہیں۔ انہوں نے لکشمی نگر کے واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ایک شخص کو پولیس کے سامنے برہنہ کر کے پیٹا گیا۔ مارپیٹ کرنے والے شخص کی بی جے پی کے بڑے اور بااثر رہنما¶ں کے ساتھ تصویریں موجود ہیں۔ جرم اس لیے نہیں رک پا رہا کیونکہ مجرموں کے تعلقات بی جے پی کے بڑے لیڈروں سے ہیں۔ آخر کب تک دہلی کے لوگ دہشت کے سائے میں جیتے رہیں گے؟ سنجیو جھا نے کہا کہ دہلی ملک کی راجدھانی ہے، جہاں دنیا بھر سے لوگ آتے ہیں۔ اسی دہلی میں ملک کے وزیر اعظم، وزیر داخلہ، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیراعلیٰ رہتے ہیں، پھر بھی جرائم پر قابو نہیں پایا جا رہا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ کم از کم ملک کی راجدھانی کو تو محفوظ بنائیے۔ دہلی کے عوام نے اسی امید پر بی جے پی کو ووٹ دیا تھا اور بی جے پی نے بھی یہی وعدہ کیا تھا کہ دہلی میں ان کی حکومت بنی تو قانون و امن بہتر کریں گے، لیکن آج حالات انتہائی خراب ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande