داووس میں لوکیش اور ٹاٹا سنس کے چیئرمین کا تبادلہ خیال
داووس میں لوکیش اور ٹاٹا سنس کے چیئرمین کا تبادلہ خیالحیدرآباد، 22 ۔جنوری (ہ س)۔ آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کوراغب کرنے کے مقصد سے داووس کے دورہ پر مصروف وزیرآئی ٹی و الکٹرانکس نارا لوکیش اور ٹاٹا سنس کے چیئرمین این چندرشیکھرن کے درمیان ہونے والی
ڈاوس میں لوکیش اور ٹاٹا سنس کے چیئرمین کا تبادلہ خیال


داووس میں لوکیش اور ٹاٹا سنس کے چیئرمین کا تبادلہ خیالحیدرآباد، 22 ۔جنوری (ہ س)۔ آندھرا پردیش میں سرمایہ کاری کوراغب کرنے کے مقصد سے داووس کے دورہ پر مصروف وزیرآئی ٹی و الکٹرانکس نارا لوکیش اور ٹاٹا سنس کے چیئرمین این چندرشیکھرن کے درمیان ہونے والی ملاقات سوشل میڈیا پر توجہ کامرکز بن گئی ہے۔ عام طور پر کارپوریٹ میٹنگس بند کمروں میں ہوتی ہیں لیکن نارا لوکیش نے ان کے ساتھ آدھی رات کو چہل قدمی کرتے ہوئے ریاست کی ترقی پر اہم تبادلہ خیال کیا۔ اس منفرد ملاقات کے بارے میں وزیر نارا لوکیش نے جمعرات کو ایکس (ٹویٹر) پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا داووس کی بات چیت کے لئے ہمیشہ میٹنگ رومس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ میں نے ٹاٹا سنس کے چیئرمین چندر شیکھرن کے ساتھ جن کا میں بے حد احترام کرتا ہوں، دیر رات چہل قدمی کے دوران کئی موضوعات پر گفتگو کی۔ لوکیش نے مزید بتایا کہ آندھرا پردیش میں ٹاٹا گروپ کے جاری منصوبوں کی پیشرفت پر بریفنگ دی اور چندر شیکھرن سے قیمتی مشورے اور رہنمائی بھی حاصل کی۔ واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ کے شہر داووس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم میں آندھرا پردیش کا وفد کافی سرگرم ہے۔ وزیراعلی چندرابابو نائیڈو، وزراء نارا لوکیش اور ٹی جی بھرت مختلف ممالک کے سرکردہ کاروباری شخصیات اور سی ای اوز کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کر رہے ہیں تاکہ ریاست میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔ ٹاٹاسنس کے چیئرمین کے ساتھ لوکیش کی یہ لیٹ نائٹ واک ریاست کی صنعتی ترقی کے لئے انتہائی اہم قرار دی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande