جموں یونیورسٹی کیمپس میں ملازم کی لاش درخت سے لٹکی پائی گئی
جموں یونیورسٹی کیمپس میں ملازم کی لاش درخت سے لٹکی پائی گئی جموں، 22 جنوری (ہ س)۔ جموں یونیورسٹی کے احاطے میں جمعرات کی صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں یونیورسٹی کے ایک ملازم کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی، جس سے کیمپس میں خوف
Crime


جموں یونیورسٹی کیمپس میں ملازم کی لاش درخت سے لٹکی پائی گئی

جموں، 22 جنوری (ہ س)۔ جموں یونیورسٹی کے احاطے میں جمعرات کی صبح ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں یونیورسٹی کے ایک ملازم کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی، جس سے کیمپس میں خوف و ہراس اور تشویش کی فضا قائم ہو گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق مہلوک کی شناخت بلونت سنگھ کے طور پر ہوئی ہے، جو ہیرانگر کا رہائشی اور جموں یونیورسٹی کے ایم بی اے شعبے میں بطور ملازم خدمات انجام دے رہا تھا۔ وہ واقعے کے وقت یونیورسٹی کے اسٹاف کوارٹرز میں مقیم تھا۔

اطلاع کے مطابق لاش کیمپس کے اندر شعبۂ ریاضی کے قریب ایک درخت سے لٹکی ہوئی حالت میں پائی گئی۔ واقعے کی خبر ملتے ہی نہرو مارکیٹ پولیس پوسٹ کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ابتدائی کارروائی شروع کی۔پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کیے، جس کے بعد قانونی ضابطوں کے تحت لاش کو نیچے اتار کر مزید کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande