غالب اکیڈمی، دہلی میں 31 جنوری کو ہونے والی دستار تکمیلِ افتاء و مفتیانِ ہند کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ
نئی دہلی 22 جنوری(ہ س )۔ غالب اکیڈمی، دہلی میں 31 جنوری کو منعقد ہونے والی دستار تکمیلِ افتاء مفتیانِ ہند کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں آج ایک اہم مشاورتی میٹنگ ایک مینار جامع مسجد للیتاپارک میں منعقد ہوء، جس میں ملک کے ممتاز مفتیانِ کرام اور ذ
غالب اکیڈمی، دہلی میں 31 جنوری کو ہونے والی دستار تکمیلِ افتاء و مفتیانِ ہند کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ


نئی دہلی 22 جنوری(ہ س )۔

غالب اکیڈمی، دہلی میں 31 جنوری کو منعقد ہونے والی دستار تکمیلِ افتاء مفتیانِ ہند کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں آج ایک اہم مشاورتی میٹنگ ایک مینار جامع مسجد للیتاپارک میں منعقد ہوء، جس میں ملک کے ممتاز مفتیانِ کرام اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ شرکاء میں مفتی ممتاز احمد قاسمی شیخ الحدیث مدرسہ اسلامیہ مادی پور ، مفتی سید مشکور قاسمی قادری ، مفتی وکیل الرحمن قاسمی پالم ، مفتی عنایت اللہ مظاہری ، مفتی عادل ، مفتی دانش قاسمی امام وخطیب بابری مسجد نبی کریم ، مفتی ساحل ، مفتی خالد وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں

میٹنگ کے کنوینر مفتی عبدالواحد قاسمی نے کانفرنس کے انتظامات، مہمانوں کی آمد و رفت، قیام و طعام، سیکیورٹی، میڈیا کوریج اور علمی نشستوں کے نظم و نسق کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تمام شعبہ جات کو اپنی اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی اور وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔

مفتی عبدالواحد قاسمی نے میٹنگ میں شریک تمام مفتیانِ کرام سے اس بات پر زور دیا کہ یہ کانفرنس صرف ایک رسمی اجتماع نہیں بلکہ موجودہ دور کے اہم دینی، سماجی اور فقہی مسائل پر امت کی رہنمائی کا ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے۔ اس موقع پر اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ کانفرنس کے فیصلے اور تجاویز کو ملک گیر سطح پر مو¿ثر انداز میں عام کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande