این ڈی اے تمل ناڈو میں گڈ گورننس لائے گا، خواتین اور عام لوگوں کے لیے موثر اسکیمیں نافذ کی جائیں گی: پیوش گوئل
اے ایم ایم کے کی این ڈی اے میں شمولیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس، گڈ گورننس اور تمل فخر کا دعویٰ چنئی، 21 جنوری (ہ س)۔ بدھ کو ٹی ٹی وی دنکرن کی پارٹی اما مکل منیترا کزگم (اے ایم ایم کے) نے باضابطہ طور پر تامل ناڈو میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)
گوئل


اے ایم ایم کے کی این ڈی اے میں شمولیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس، گڈ گورننس اور تمل فخر کا دعویٰ

چنئی، 21 جنوری (ہ س)۔ بدھ کو ٹی ٹی وی دنکرن کی پارٹی اما مکل منیترا کزگم (اے ایم ایم کے) نے باضابطہ طور پر تامل ناڈو میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں شمولیت اختیار کی۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے انچارج اور مرکزی وزیر پیوش گوئل، اے ایم ایم کے جنرل سکریٹری ٹی ٹی وی۔ دنکرن، مرکزی وزیر مملکت ایل مروگن اور بی جے پی لیڈر نینار ناگیندرن اس موقع پر موجود تھے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران مرکزی وزیر پیوش گوئل نے الزام لگایا کہ بدعنوانی کے معاملات میں وزیر اعلی ایم کے۔ اسٹالن، نائب وزیر اعلی ادھیانیدھی اسٹالن، اور سباریسن ویدامورتی کو عوام کے سامنے لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) حکومت بدعنوانی میں ملوث ہے اور اسے اقتدار سے ہٹانے کے لیے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) متحد ہوکر لڑے گا۔

پیوش گوئل نے کہا، میں ذاتی طور پر بہت خوش ہوں۔ ہمارے لیے یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ سینئر لیڈرٹی ٹی ٹی دنکرن این ڈی اے میں شامل ہو گئے ہیں۔ میں نے ان کے کام، ان کی ساکھ اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈاپڈی کے پالانیسوامی، انبومنی رامادوس اور جی کے وسن سمیت کئی لیڈران، ڈی ایم کے حکومت کی بدعنوانی کے خلاف لڑنے کے لیے این ڈی اے میں متحد ہو گئے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ڈی ایم کے حکومت تمل ناڈو، تمل عوام اور تمل فخر کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

مرکزی وزیر نے کہا، این ڈی اے ریاست میں اچھی حکمرانی لائے گا، خواتین اور عام لوگوں کے لیے موثر اسکیموں کو نافذ کرے گا اور تمل ثقافت کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں روشن کرے گا۔

پیوش گوئل نے کہا کہ ٹی ٹی وی دنکرن کی این ڈی اے میں واپسی تمل ناڈو کے روشن مستقبل کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد ایم جی رامچندرن (ایم جی آر) اور جے جے للیتا کی وراثت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا، ہم تمل زبان، تمل ثقافت، اور تمل شناخت کی عظمت کو عالمی سطح پر لے جانے کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ کوئی نیا سفر نہیں ہے۔ ہمارا مقصد اس گڈ گورننس کو بحال کرنا ہے جو ایم جی آر اور جے للیتا نے تمل ناڈو کو دیا تھا۔ انھوں نے تمل ناڈو کو ہندوستان کی نمبر ون ریاست بنایا- ایک حقیقت جسے ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande