ہندوستان اے آئی امپیکٹ سمٹ میں اے آئی کے اثرات، خودمختار ماڈلز اور حفاظتی فریم ورکس پیش کرے گا:اشونی ویشنو
نئی دہلی،21جنوری(ہ س)۔مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی، ریلوے اور اطلاعات و نشریات، جناب اشونی ویشنو نے 2026 کے ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ اجلاس، ڈیووس کے دوران مختلف ملاقاتوں کے دوران مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز اور ڈیپ ٹیک اختراع
ہندوستان اے آئی امپیکٹ سمٹ میں اے آئی کے اثرات، خودمختار ماڈلز اور حفاظتی فریم ورکس پیش کرے گا:اشونی ویشنو


نئی دہلی،21جنوری(ہ س)۔مرکزی وزیر برائے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی، ریلوے اور اطلاعات و نشریات، جناب اشونی ویشنو نے 2026 کے ورلڈ اکنامک فورم کی سالانہ اجلاس، ڈیووس کے دوران مختلف ملاقاتوں کے دوران مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹرز اور ڈیپ ٹیک اختراعات کے حوالے سے ہندوستان کے جامع نقطہ نظر کو اجاگر کیا۔ ویشنو نے کہا کہ آنے والا اے آئی امپیکٹ سمٹ واضح نتائج پر مرکوز ہو کر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمٹ کا پہلا مقصد اثر ہے — کہ کس طرح اے آئی ماڈلز، اطلاقات اور مجموعی اے آئی ماحولیاتی نظام کو استعمال کر کے کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے، پیداواریت میں اضافہ کیا جا سکتا ہے اور معیشت کے لیے ایک کثیرالجہتی اثر پیدا کیا جا سکتا ہے۔دوسرا مقصد، انہوں نے کہا، رسائی ہے، خاص طور پر ہندوستان اور گلوبل ساو¿تھ کے لیے۔ ہندوستان میں یو پی آئی اور ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) اسٹیک کی کامیابی کے ساتھ مماثلت بیان کرتے ہوئے، جناب ویشنو نے کہا کہ دنیا اب ہندوستان کی جانب دیکھ رہی ہے کہ آیا اے آئی کے لیے ایک ایسا ہی، پیمانہ پذیر اور سستی اسٹیک تیار کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

اے آئی امپیکٹ سمٹ کا تیسرا مقصد، وزیر نے کہا، حفاظت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اے آئی کے حوالے سے خدشات کو دور کرنے کے لیے مناسب گارڈ ریلز، رہنما اصول اور حفاظتی خصوصیات تیار کرنا ضروری ہے، اور کہا کہ اے آئی کے لیے ضابطہ کار اور حفاظتی اسٹیک بھی ہندوستان میں تیار کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی رہنما اور ٹیکنالوجی لیڈر اس سمٹ میں شریک ہوں گے، ساتھ ہی سرمایہ کاری کے اعلانات اور ہندوستان کے اے آئی ماڈلز کا اجرا بھی کیا جائے گا۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان میں اب تقریباً 200,000 اسٹارٹ اپس ہیں اور یہ عالمی سطح پر تین بہترین اسٹارٹ اپ ایکو سسٹمز میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دہائی کے دوران ایک بنیادی تبدیلی آئی ہے، جس میں ڈیپ ٹیک پر بڑھتی ہوئی توجہ دیکھی گئی ہے۔انہوں نے اجاگر کیا کہ 24 ہندوستانی اسٹارٹ اپس چپس ڈیزائن کر رہے ہیں، جو اسٹارٹ اپس کے لیے سب سے زیادہ چیلنجنگ شعبوں میں سے ایک ہے، اور ان میں سے 18 نے پہلے ہی وینچر کیپٹل فنڈنگ حاصل کر لی ہے، جس سے ہندوستان کی ڈیپ ٹیک صلاحیتوں میں مضبوط اعتماد ظاہر ہوتا ہے۔ ویشنو نے ہندوستان کی سیمی کنڈکٹر حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی چپ کی تقریباً 75 فیصد مقدار 28این ایم سے 90این ایم رینج میں ہے، جو ایپلیکیشنز جیسے الیکٹرک وہیکلز، گاڑیاں، ریلوے، دفاعی نظام، ٹیلیکام آلات اور صارفین کی بڑی مقدار والے الیکٹرانکس کا احاطہ کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان پہلے اس شعبے میں مینوفیکچرنگ میں مہارت حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے، اس کے بعد جدید نوڈز کی طرف پیش رفت کرے گا۔ صنعت کے شراکت داروں، بشمول آئی بی ایم کے ساتھ کام کرتے ہوئے، ہندوستان نے 28این ای سے 7این این تک کا واضح راستہ 2030 تک اور 3این ایم تک 2032 تک مقرر کیا ہے۔انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان عالمی سطح پر چار یا پانچ بہترین سیمی کنڈکٹر ممالک میں شامل ہوگا، اس کے بڑے ٹیلنٹ پول، مکمل ڈیزائن صلاحیتوں، بڑھتی ہوئی مینوفیکچرنگ بنیاد اور تیزی سے بڑھتی ہوئی الیکٹرانکس مارکیٹ کا حوالہ دیتے ہوئے۔ ویشنو نے ڈیووس میں گوگل کلاو¿ڈ کے سی ای او تھامس کیوریان سے بھی ملاقات کی۔ گوگل ہندوستان کے اے آئی ماحولیاتی نظام کے لیے اپنے عزم کو مضبوط کر رہا ہے، جس میں ویزاگ، آندھرا پردیش میں 15 بلین ڈالر کا اے آئی ڈیٹا سینٹر اور ہندوستانی اسٹارٹ اپس کے ساتھ شراکت داری شامل ہے۔ انہوں نے ڈیووس میں میٹا کے چیف گلوبل افیئرز آفیسر جوئل کیپلن سے بھی ملاقات کی اور ڈیپ فیکس اور اے آئی سے پیدا ہونے والے مواد سے سوشل میڈیا صارفین کی حفاظت پر تبادلہ? خیال کیا۔ میٹا نے وزیر کو صارفین کے تحفظ کے لیے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande