
میلبورن، 21 جنوری (ہ س)۔ ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے آسٹریلین اوپن 2026 کے تیسرے راو¿نڈ میں جرمنی کے یانک ہانف مین کو ایک قریبی مقابلے میں6-7(4)، 3-6، 2-6 سے شکست دے کر پیش قدمی کی۔ اس فتح کے ساتھ ہی الکاراز نے کریئر گرینڈ سلیم کی جانب ایک اور مضبوط قدم اٹھایا۔
22 سالہ الکاراز، جنہوں نے پہلے راو¿نڈ میں ایڈم والٹن کے خلاف آرام سے کامیابی حاصل کی تھی، کو راڈ لیور ایرینا میں اس بار ہانف مین کی جانب سے سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ الکاراز نے ابتدائی سیٹ میں جدوجہد کی، لیکن میچ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کے لیے تجربہ اور صبر کا مظاہرہ کیا۔
الکاراز پہلے سیٹ میں 3-1 سے پچھڑگئے، لیکن زبردست واپسی کرتے ہوئے اسکور برابر کردیا۔ تاہم، اس نے ہانف مین کی طاقتور سروس کے خلاف کئی بریک پوائنٹس ضائع کر دیے۔ بالآخر، الکاراز نے ٹائی بریک میں فتح حاصل کی، پہلا سیٹ 78 منٹ میں لے لیا۔
دوسرے سیٹ میں الکاراز نے اپنی رفتار اور درست شاٹس سے حاوی ہو کر اپنی برتری کو دگنا کر دیا۔ ہانف مین کو تیسرے سیٹ سے قبل طبی امداد لینا پڑی جس کے بعد الکاراز مکمل طور پر حاوی رہے۔ انہوں نے لگاتار دو بار سرو بریک کی اور میچ کو آسانی سے بند کر دیا۔
میچ کے بعد الکاراز نے کہا، میں جانتا تھا کہ وہ بہت اچھا کھیلے گا۔ میں اس کا لیول جانتا ہوں۔ میچ شروع میں میری توقع سے زیادہ سخت تھا۔ انہوں نے مزید کہا، اس کی گیندیں بموں کی طرح آ رہی تھیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ایک مشکل پہلا سیٹ جیتنے کے بعد میں آخر تک کھیل کی بلندی برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔
الکاراز کا اب تیسرے راو¿نڈ میں مائیکل زینگ یا کورینٹن ماو¿ٹ سے مقابلہ ہوگا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی