
نئی دہلی، 21 جنوری (ہ س)۔
ہسپانوی وزیر خارجہ جوز مینوئل الباریس نے بدھ کے روز راشٹرپتی بھون میں صدر دروپدی مرمو سے رسمی ملاقات کی۔
راشٹرپتی بھون میں الباریس کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور اسپین کے درمیان صدیوں پرانے تعلقات ہیں، جو تجارت، ثقافت اور مشترکہ اقدار جیسے جمہوریت اور تکثیریت سے مالا مال ہیں۔ انہوں نے ذکر کیا کہ سال 2026 دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کا سال ہے، جسے ہندوستان-اسپین دو طرفہ سال: ثقافت، سیاحت اور مصنوعی ذہانت کے طور پر منایا جا رہا ہے۔
صدر جمہوریہ نے ذکر کیا کہ ہندوستان اور اسپین کے درمیان اقتصادی تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں، تجارت اور سرمایہ کاری میں توسیع ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انجینئرنگ، ریلوے، قابل تجدید توانائی، شہری خدمات اور دفاعی ایرو اسپیس جیسے شعبوں میں اسپین کی مہارت ہندوستان کی ترقیاتی ترجیحات کے مطابق ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان-یورپی یونین آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) پر دستخط سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
کثیرالجہتی کے تئیں اپنی مشترکہ وابستگی پر زور دیتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور اسپین کو عالمی امن، خوشحالی اور استحکام کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے اقوام متحدہ اور جی-20 جیسے کثیر جہتی فورموں میں مل کر کام کرنا چاہیے۔
دہشت گردی کے معاملے پر، صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان اور اسپین ایک جیسے موقف رکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی تمام شکلوں اور مظاہر سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک کو اپنے وسائل اور صلاحیتیں جمع کرنی چاہئیں۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ یورپ اور یوروپی یونین کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات مسلسل گہرے ہورہے ہیں اور ہندوستان اپنے 77ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر یوروپی کونسل کے صدر اور یوروپی پارلیمنٹ کی میزبانی کا منتظر ہے۔مرکزی وزیر کمیشن کے چیئرپرسن کا بطور مہمان خصوصی استقبال کرنے کے منتظر ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ