دہشت گردی کو فروغ دینے والوں کے ساتھ پانی کا اشتراک نہیں کر سکتاہندوستان: ایس جے شنکر
چنئی، 2 جنوری (ہ س)۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کو سخت اور واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جو ملک مسلسل دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے، وہ ہندوستان کے ساتھ آبی وسائل کا اشتراک کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان اپنی سلامتی اور قومی
TN-FOREIGN-MINISTER-JAYSHANKER-PAKISTAN-WATER


چنئی، 2 جنوری (ہ س)۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے پاکستان کو سخت اور واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جو ملک مسلسل دہشت گردی کو فروغ دیتا ہے، وہ ہندوستان کے ساتھ آبی وسائل کا اشتراک کا مطالبہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان اپنی سلامتی اور قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

تمل ناڈو کے دارالحکومت چنئی میں ایک بین الاقوامی تحقیقی ادارے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اپنے شہریوں کو دہشت گردی سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ خارجہ پالیسی میں یہ واضح طور پر طے ہونا چاہیے کہ کون دوست ملک ہے اور کون دشمن۔ ہندوستان کسی بھی شکل میں دہشت گردی کو قبول نہیں کر سکتا۔

ایس جے شنکر نے کہا کہ ہندوستان کو ایک ایسے پڑوسی ملک کے خلاف اپنی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کا پورا حق ہے جو مسلسل دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔ اس حق کا استعمال کیسے اور کب ہوگا، یہ مکمل طور پر ہندوستان کا خود مختار فیصلہ ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہندوستان کو کیا کرنا چاہئے اور کیا نہیں کرنا چاہئے، یہ کوئی بیرونی طاقت طے نہیں کر سکتی ہے ۔

پاکستان کو نشانہ بناتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئی بھی ملک بیک وقت ہندوستان میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش نہیں کرسکتا اور ہندوستان سے اپنے آبی وسائل میں حصہ داری کی توقع نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے، مستقل طور پر اور بغیر پچھتاوے کے دہشت گردی جاری رکھے گا۔

جے شنکر نے مزید کہا کہبرسوں سے دہشت گردی کو فروغ دینے کی وجہ سے پاکستان کو ایک اچھا پڑوسی نہیں سمجھا جا سکتا ۔ ایسے میں وہ پڑوسی ہونے سےملنے والے کسی فائدے کی توقع نہیں کر سکتا۔ ہندوستان اپنی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرتا رہے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande