
پنجابی سیوا سمیتی کی 27ویں لوہڑی سگنا دی تقریبات کا اعلانحیدرآباد، 16 جنوری (ہ س)۔ 1998 میں قائم ہونے والی پنجابی سیوا سمیتی نے اپنی 27ویں لوہڑی سگنا دی تقریبات کا اعلان کیا، جو 18 جنوری 2026 کو ٹیوولی گارڈنز، سکندرآباد میں منعقد ہوں گی۔ جمعہ کے روز پریس کلب، بشیر باغ، حیدرآباد میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر دیپک کمار جیراتھ نے کہا کہ یہ تقریب پنجابی ثقافت، اتحاد اور سماجی خدمت کی علامت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سمیتی ثقافتی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ پریچئے سمیلن، میڈیکل کیمپس، مفت کھانے کی تقسیم اور ماتا کی چوکی جیسے سماجی خدماتی پروگرام بھی انجام دے رہی ہے۔اس موقع پر نوین مِتّل، آئی اے ایس، اسپیشل چیف سیکریٹری حکومتِ تلنگانہ بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ سمیتی نے اپنے سرپرستوں، بانی صدر اور سابق صدور کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔پریس کانفرنس میں صدردیپک کمار جیراتھ، بانی صدر رمیش پاسی، خزانچی یوگیش سرپال، سابق صدر پردیپ لومبا، سیکریٹری راج کمار گنوترا، نائب صدور جگموہن سچدیوا اور انوپ پھکے، جوائنٹ سیکریٹری امیت کھربندا کے علاوہ رمیش تنیجا، نتن ٹنڈن اور جے پال کھورانہ نے بھی شرکت کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق