
خرطوم،13جنوری(ہ س)۔سوڈانی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ سوڈانی پیرا ملٹری فورس جو 'آر ایس ایف' کے نام سے مشہور ہے نے پیر کے روز ایک ڈرون حملہ کر کے 27 افراد کو ہلاک اور 73 کو زخمی کر دیا ہے۔وزارت صحت کے مطابق یہ خوفناک ڈرون حملہ جنوب مشرقی سوڈان کے شہر سنجا میں کیا گیا ہے۔وزیر صحت ابراہیم العواد نے کہا ہے ڈرون حملہ 'آر ایس ایف' نے کیا۔ جو سرکاری فوج کے خلاف اپریل 2023 سے لڑ رہی ہے۔سوڈان کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ فوج کے 17ویں انفنٹری ڈویڑن کے ہیڈکوارٹر پر کیا گیا۔ حملے کے وقت ایک میٹنگ جاری تھی جسے نشانہ بنایا گیا۔ اجلاس میں سرکاری و فوجی حکام شریک تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan