
جے پور، 12 جنوری (ہ س): ٹاٹا کی قیادت والی ایئر انڈیا کی پرواز اے آئی 2517 نے پیر کی صبح جے پور میں طبی ایمرجنسی کی وجہ سے ہنگامی لینڈنگ کی۔ بیمار مسافر کو اتارنے کے بعد، پرواز وجئے واڑہ واپس لوٹ گئی۔ جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔
نئی دہلی سے وجئے واڑہ جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز AI 2517 میں ایک معمر مسافر اچانک بیمار ہو گیا جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس کے بعد پرواز کو جے پور کی طرف موڑ دیا گیا اور اے ٹی سی سے اجازت لینے کے بعد جے پور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ پرواز کے رن وے پر اترتے ہی ڈیوٹی ٹرمینل منیجر راہل کمار نے فوری طور پر ایمبولینس کو بلایا۔ ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافر کو نیچے اتارا گیا اور فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ اس کے بعد مسافر کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں اس کا علاج شروع کیا گیا۔
Flightradar24.com پر دستیاب معلومات کے مطابق، پرواز ایک A320 طیارے کے ذریعے چلائی گئی۔ یہ پرواز دہلی سے وجئے واڑہ جا رہی تھی۔ ایک مسافر کی طبیعت خراب ہونے کے بعد پرواز کو جے پور کی طرف موڑ دیا گیا اور ہنگامی لینڈنگ کرائی گئی۔ مسافر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اترنے کے بعد، پرواز وجئے واڑہ واپس لوٹ گئی۔ فی الحال، مسافر جواہر سرکل پر واقع ایک نجی اسپتال میں سینئر ڈاکٹروں کی نگرانی میں زیر علاج ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی