
نئی دہلی، 12 جنوری (ہ س)۔ سابق نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں پیر کو قومی دارالحکومت دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں داخل کرایا گیا ہے۔
عہدیداروں نے بتایا کہ جگدیپ دھنکھڑ 10 جنوری کواچانک بیہوش ہونے لگے تھے۔ احتیاطی تدابیر کے طور پر، انہیں تفصیلی جانچ کے لیے آج ایمس میں داخل کرایا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ 2022 میں نائب صدر کا عہدہ سنبھالنے والے جگدیپ دھنکھڑ نے 21 جولائی 2025 کو صحت کی خرابی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ نائب صدر بننے سے قبل وہ 2019 میں مغربی بنگال کے گورنر تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد