5 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ٹائیگر شراف کی 'باغی 4' اور وویک اگنی ہوتری کی 'دی بنگال فائلز' کو سامعین اور ناقدین کا ملا جلا ردعمل ملا۔ تاہم، 'باغی 4' نے پہلے دن باکس آفس پر 'دی بنگال فائلز' سے بہتر شروعات کی۔ اب دوسرے دن کی کمائی کے تازہ ترین اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ اس میں بنگال فائلز نے پہلے سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔
'باغی 4' باکس آفس رپورٹ
جہاں 'باغی 4' نے پہلے دن 12 کروڑ روپے کی کمائی کرتے ہوئے زبردست اوپننگ کی تھی، وہیں دوسرے دن فلم ویک اینڈ کا پورا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی۔ ساکنلک کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، فلم نے ہفتے کے روز صرف 9 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس طرح بھارت میں دو دنوں میں 'باغی 4' کی کل کمائی 21 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔ فلم میں سنجے دت ولن کے کردار میں نظر آ رہے ہیں جب کہ سابق مس یونیورس ہرناز سندھو اور سونم باجوہ بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔
'دی بنگال فائلز' باکس آفس رپورٹ
'دی بنگال فائلز' نے پہلے دن 1.75 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ دوسرے دن فلم نے معمولی اضافے کے ساتھ 2.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ اس طرح بھارت میں دو دن کا مجموعی باکس آفس کلیکشن صرف 4 کروڑ روپے تک پہنچ سکا ہے۔ فلم کی کہانی دو ادوار کے بنگال کو سامنے لاتی ہے، ایک آزادی سے پہلے کا اور دوسرا موجودہ دور کا۔ اس میں ڈائریکٹ ایکشن ڈے، نواکھلی فسادات اور اس دوران ہونے والے ہندو قتل عام کو تفصیل سے دکھایا گیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی