مداحوں کی زبردست ڈیمانڈ اور سوشل میڈیا پر بحث کے بعد بالآخر 'جولی ایل ایل بی 3' کے ٹریلر لانچ کا فیصلہ آ ہی گیا ہے۔ جج ترپاٹھی نے اپنا حتمی حکم دیتے ہوئے کہا، ٹریلر دونوں شہروں کانپور اور میرٹھ میں لانچ کیا جائے گا۔ اس سے پہلے دونوں جولیوں کوگلے لگنا پڑے گا۔
سوشل میڈیا پر شروع ہونے والی 'جولی وار' نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ اکشے کمار کی جولی مشرا کانپور کا جھنڈا بلند کر رہی تھی جب کہ ارشد وارثی کی جولی تیاگی میرٹھ کے غرور میں مضبوطی سے کھڑی تھی۔ جس کے باعث شائقین سڑکوں پر نکل آئے۔ کانپور اور میرٹھ کی گلیوں میں بائیک ریلیوں کی ہنگامہ آرائی، گلیوں کے کونوں پر مفت لڈو تقسیم کیے جانے اور جولی طرز کے پان نے پورے ماحول کو میلے میں بدل دیا۔ ہر گلی نعروں اور جشن سے گونج اٹھی۔
اب باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا ہے کہ 'جولی ایل ایل بی 3' کا ٹریلر 10 ستمبر کو کانپور اور میرٹھ میں ایک ساتھ لانچ کیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ فلم 19 ستمبر کو پورے ملک کے سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
اسٹار اسٹوڈیو 18 کے بینر تلے تیار ہونے والی اور سبھاش کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی 'جولی ایل ایل بی 3' میں اکشے کمار، ارشد وارثی، ہما قریشی، امریتا راؤ اور سوربھ شکلا ایک بار پھر کمرہ عدالت کے ڈرامے میں جلوہ بکھیرنے آرہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد