پرم سندری کی کمائی میں زبردست کمی
سدھارتھ ملہوترا اور جانہوی کپور اسٹارر رومانٹک کامیڈی فلم ''پرم سندری'' کو ریلیز ہوئے 6 دن ہوچکے ہیں۔ 29 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو ناقدین کے ملے جلے جائزے ملے۔ فلم نے پہلے تین دنوں میں باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ ک
سندری


سدھارتھ ملہوترا اور جانہوی کپور اسٹارر رومانٹک کامیڈی فلم 'پرم سندری' کو ریلیز ہوئے 6 دن ہوچکے ہیں۔ 29 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو ناقدین کے ملے جلے جائزے ملے۔ فلم نے پہلے تین دنوں میں باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن اس کے بعد سے اس کی کلیکشن میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ اب چھٹے دن کی کمائی کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں جو اب تک کی سب سے کم ہے۔

ساکنلک کی رپورٹ کے مطابق 'پرم سندری' نے ریلیز کے چھٹے دن 2.85 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اس طرح فلم کا کل باکس آفس کلیکشن اب 37.10 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

آپ کو بتاتے چلیں، فلم نے پہلے دن 7.25 کروڑ روپے کا بزنس کیا، جب کہ دوسرے دن یہ تعداد بڑھ کر 9.25 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ فلم نے تیسرے دن 10.25 کروڑ روپے، چوتھے دن 3.25 کروڑ روپے اور پانچویں دن 4.25 کروڑ روپے کمائے۔

'پرم سندری' میں سدھارتھ ملہوترا اور جانہوی کپور کی جوڑی پہلی بار بڑے پردے پر نظر آرہی ہے، جن کی کیمسٹری کو شائقین بہت پسند کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ فلم میں رینجی پنیکر، سدھارتھ شنکر، منجوت سنگھ، سنجے کپور اور عنایت ورما جیسے اداکار بھی اہم کرداروں میں نظر آ رہے ہیں۔ 45 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی اس فلم کے ہدایت کار تشار جلوٹا ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر دنیش وجن ہیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande