جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے سے کولڈ ڈرنکس مہنگے ہوں گے، نئی شرحیں 22 ستمبر سے نافذ ہوں گی
جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے سے کولڈ ڈرنکس مہنگے ہوں گے، نئی شرحیں 22 ستمبر سے نافذ ہوں گی نئی دہلی، 4 ستمبر (ہ س)۔ جی ایس ٹی کونسل نے گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) نظام میں ایک بڑی تبدیلی کو منظوری دے دی ہے۔ اس تبدیلی سے کوکا کولا اور پیپسی جیسی مق
کولڈرنگس کی علامتی تصویر


جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے سے کولڈ ڈرنکس مہنگے ہوں گے، نئی شرحیں 22 ستمبر سے نافذ ہوں گی

نئی دہلی، 4 ستمبر (ہ س)۔ جی ایس ٹی کونسل نے گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) نظام میں ایک بڑی تبدیلی کو منظوری دے دی ہے۔ اس تبدیلی سے کوکا کولا اور پیپسی جیسی مقبول سافٹ ڈرنکس اور دیگر غیر الکوحل مشروبات اب مہنگے ہو جائیں گے۔ جی ایس ٹی کونسل نے کاربونیٹیڈ مشروبات پر جی ایس ٹی کی شرح کو 28 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نئی شرحیں 22 ستمبر یعنی نوراتری کے پہلے دن سے نافذ ہوں گی۔

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جی ایس ٹی کونسل کی 56ویں میٹنگ کے بعد یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں یہ جانکاری دی۔ سیتا رمن نے میڈیا کو بتایا کہ جی ایس ٹی کے نئے نظام میں جامع اصلاحات کے تحت جی ایس ٹی کونسل نے اب پھلوں کے مشروبات یا کاربونیٹیڈ مشروبات پر جی ایس ٹی کی شرح 28 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے سے کولڈ ڈرنکس اب مہنگی ہو جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی دیگر غیر الکوحل مشروبات بھی مہنگے ہو جائیں گے، کیونکہ ان اشیاء پر موجودہ جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دی گئی ہے۔

جی ایس ٹی کونسل نے اضافی چینی یا دیگر میٹھے مادوں یا ذائقے والے تمام مصنوعات پر بھی جی ایس ٹی کی شرح 28 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کر دی ہے۔ حالانکہ پھلوں کے گودے یا پھلوں کے رس پر مبنی مشروبات (سوائے پھلوں کے کاربونیٹیڈ مشروبات یا پھلوں کے رس کاربونیٹیڈ مشروبات) پر جی ایس ٹی کی شرح 12 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande