میں ٹھیک ہوں، ٹرمپ کی اپنی صحت کے بارے میں افواہوں پر پہلا ردعمل
واشنگٹن،03ستمبر(ہ س)۔ گذشتہ دو روز کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ملین سے زیادہ صارفین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ وفات کی افواہیں شیئر کیں، جبکہ ان کے غائب رہنے کی وجوہات پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے حال ہی میں اپنی پسندید
میں ٹھیک ہوں، ٹرمپ کی اپنی صحت کے بارے میں افواہوں پر پہلا ردعمل


واشنگٹن،03ستمبر(ہ س)۔

گذشتہ دو روز کے دوران سوشل میڈیا پر ایک ملین سے زیادہ صارفین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مبینہ وفات کی افواہیں شیئر کیں، جبکہ ان کے غائب رہنے کی وجوہات پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے حال ہی میں اپنی پسندیدہ ورزش گولف کھیلنے کے لیے پبلک میں نمودار ہوئے تھے۔گذشتہ منگل کی شام وائٹ ہاو¿س میں ایک پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی نے ٹرمپ سے پوچھا کہ وہ اس افواہ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔

صدر نے جواب دیا: ’یہ پاگل پن ہے‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’پچھلا ہفتہ کافی مصروف رہا میں نے صرف دو دن غیر حاضر رہا اور اسی دن سے افواہیں شروع ہو گئیں‘۔انہوں نے حیرت کے ساتھ کہا کہ ’بائیڈن کئی ماہ تک غیر حاضر رہتے رہے، لیکن کوئی افواہ نہیں پھیلتی تھی‘۔ٹرمپ نے بتایا کہ وہ لیبر ڈے کی چھٹی کے دوران میڈیا کے انٹرویوز میں مصروف تھے اور ورجینیا میں اپنے گولف کلب کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’چھٹی کے دوران میں کافی فعال رہا‘۔اس دوران ان کے نائب جی ڈی وینس بھی پیچھے کھڑے تھے۔ وہ بھی ان افواہوں پر مسکرائے۔تاہم اس کے باوجود افواہیں ختم نہیں ہوئیں۔ کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پر ٹرمپ کے ہاتھ کی تصویر دوبارہ شیئر کی، جس پر نیلی چھاپ یا چوٹ کے آثار واضح تھے۔یاد رہے کہ 17 جولائی کو وائٹ ہاو¿س کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے بتایا تھا کہ ٹرمپ کے پاو¿ں کے نچلے حصے میں سوجن اور دائیں ہاتھ میں زخم ہیں۔ تصاویر میں یہ سوجن ان کے ٹخنوں پر بھی نظر آئی تھی، اور انہوں نے کچھ حصے کو ڈھانپنے کے لیے میک اپ استعمال کیا تھا۔ٹرمپ کے معالج شون باربابیلا نے وائٹ ہاو¿س کے ذریعے جاری پیغام میں بتایا کہ پاو¿ں کی سوجن کی وجہ مزمن رگوں کی کمی ہے، جو ایک عام اور بے ضرر مسئلہ ہے، خاص طور پر 70 سال سے زائد عمر کے افراد میں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande