مختلف سڑک حادثات میں معمر خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
گوتم بدھ نگر، 03 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں مختلف مقامات پر سڑک حادثات میں ایک بزرگ خاتون سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پہلا واقعہ سیکٹر 20 تھانہ علاقہ کا ہے
سڑک حادثات میں معمر خاتون سمیت تین افراد جاں بحق


گوتم بدھ نگر، 03 ستمبر (ہ س)۔

اتر پردیش کے گوتم بدھ نگر ضلع میں مختلف مقامات پر سڑک حادثات میں ایک بزرگ خاتون سمیت تین افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

پہلا واقعہ سیکٹر 20 تھانہ علاقہ کا ہے۔ نٹھاری گاو¿ں کی رہنے والی ہلدھر دیوی (55) سیکٹر 26 میں رہنے والے ایک شخص کے گھر گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کرتی تھی۔ وہ منگل کی رات کام کے بعد گھر لوٹ رہی تھی۔ جے پوریہ پلازہ کے قریب نامعلوم ڈرائیور نے اسے ٹکر مار دی۔ شدید زخمی خاتون کو علاج کے لیے نوئیڈا کے کیلاش اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس کی بگڑتی حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے اسے دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال ریفر کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کی بدھ کی صبح علاج کے دوران موت ہو گئی۔ تھانہ انچارج ڈی پی شکلا نے بتایا کہ خاتون کے اہل خانہ کی شکایت پر سیکٹر 20 تھانہ پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی ہے اور معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

فیزتھری تھانے کے انچارج دھرو بھوشن دوبے نے بدھ کو بتایا کہ منگل کی رات ویرپال نے تھانے میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا بھتیجا ببلو (22) 31 اگست کی رات گھڈی گول چکر کے قریب اپنے دوست آشیش پال کے ساتھ پیدل جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ایک ٹرک ڈرائیور نے اسے ٹکر مار دی۔ وہ شدید زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھا۔ منگل کی دیر رات علاج کے دوران ببلو کی موت ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کی شکایت پر نامعلوم ٹرک ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

بسر کھ تھانے کے انچارج منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ منگل کی رات ممتا نے رپورٹ درج کرائی کہ اس کا شوہر کنور پال (35) سیکٹر 12 میں واقع ایک کمپنی میں کام کرتا ہے۔ پیر کو وہ کام کے لیے کمپنی جا رہا تھا۔ اس دوران ایک گاڑی نے اسے ٹکر مار دی جس میں وہ زخمی ہو گئے۔ وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں رات دیر گئے علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande