دلجیت دوسانجھ نو انٹری 2 سے الگ ہوگئے، بونی کپور نے تصدیق کردی
جب سے فلم ''نو انٹری'' کے سیکوئل کا اعلان ہوا ہے، ناظرین میں زبردست جوش و خروش ہے۔ اس فلم کی ہدایات انیس بزمی دے رہے ہیں اور اس کے پروڈیوسر بونی کپور ہیں۔ فلم سے متعلق کئی معلومات مسلسل سامنے آرہی ہیں۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ دلجیت دوسانجھ ''
دلجیت


جب سے فلم 'نو انٹری' کے سیکوئل کا اعلان ہوا ہے، ناظرین میں زبردست جوش و خروش ہے۔ اس فلم کی ہدایات انیس بزمی دے رہے ہیں اور اس کے پروڈیوسر بونی کپور ہیں۔ فلم سے متعلق کئی معلومات مسلسل سامنے آرہی ہیں۔ حال ہی میں خبر آئی تھی کہ دلجیت دوسانجھ 'نو انٹری 2' کا حصہ نہیں ہوں گے۔ اب بونی کپور نے خود دلجیت کی فلم سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے بونی کپور نے واضح کیا کہ دلجیت دوسانجھ نے خود کو 'نو انٹری 2' سے الگ کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہاں، ہم اچھے ماحول میں الگ ہوئے ہیں، اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ ان کی تاریخیں ہمارے شوٹنگ کے شیڈول سے میل نہیں کھا رہی تھیں، امید ہے کہ جلد ہی ہم ایک ساتھ پنجابی فلم میں کام کریں گے۔ اس سے قبل ہدایت کار انیس بزمی نے بھی دلجیت کے فلم سے باہر ہونے کی تصدیق کی تھی۔

'نو انٹری 2' 2006 میں ریلیز ہونے والی سپرہٹ فلم 'نو انٹری' کا سیکوئل ہے۔ اصل فلم میں انل کپور، سلمان خان اور فردین خان مرکزی کرداروں میں نظر آئے تھے۔ خاص بات یہ ہے کہ 'نو انٹری' 2002 کی تامل فلم 'چارلی چپلن' کا ہندی ریمیک تھا، جو آج بھی ایمیزون پرائم ویڈیو پر دستیاب ہے۔ ساتھ ہی اس کے سیکوئل 'نو انٹری 2' میں ورون دھون اور ارجن کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande