علی گڑھ, 20 ستمبر (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ اپلائیڈ کیمسٹری کی ریسرچ اسکالر مس عفرہ خانم کو کشمیر یونیورسٹی کے شعبہ نینو ٹکنالوجی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی، حیدرآباد کے اشتراک سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس برائے نینوٹکنالوجی (این بی ایل 2025) میں بیسٹ اورل پرزنٹیشن کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انھوں نے ”انزیمیٹک بائیو فیول سیلز:ایک پائیدار اور قابل تجدید توانائی مأخذ“ کے عنوان پر اپنا مقالہ پیش کیا۔
مس عفرہ، ڈاکٹر انعام الدین کی زیر نگرانی ریسرچ کررہی ہیں اور ان کی تحقیق انزیمیٹک بایو فیول سیلز کے ذریعے توانائی کی پیداوار پر مرکوز ہے۔ انھوں نے انٹرنیشنل جرنل آف میٹیریل کیمسٹری اینڈ فزکس میں الیکٹرو اسپن نینوفائبرز پر ایک تحقیقی مضمون شائع کیا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ