جولی ایل ایل بی 3 کی نئی ویڈیو نے ہلچل مچا دی، سوشل میڈیا کانپور بمقابلہ میرٹھ کی لڑائی سے گونج اٹھا
حال ہی میں جاری ہونے والے ’جولی بمقابلہ جولی‘ کے پرومو ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ ریلیز کے چند گھنٹوں کے اندر ہی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ویوز حاصل کر لئے۔ اکشے کمار اور ارشد وارثی کی زبردست نوک جھونک نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ ویڈیو
Jolly LLB 3 video hit social media, Kanpur vs Meerut battle


حال ہی میں جاری ہونے والے ’جولی بمقابلہ جولی‘ کے پرومو ویڈیو نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔ ریلیز کے چند گھنٹوں کے اندر ہی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ویوز حاصل کر لئے۔ اکشے کمار اور ارشد وارثی کی زبردست نوک جھونک نے لوگوں کے دل جیت لیے۔ ویڈیو میں اکشے کمار اپنے جولی مشرا والے انداز میں کانپور کا جھنڈا بلند کرتے ہوئے شہر کی زبردست تعریف کرتے نظر آ رہے ہیں۔ وہیں، ارشد وارثی کا جولی تیاگی پورے جوش و جذبے اور مخصوص میرٹھیا انداز میں میرٹھ کی سائڈ پکڑ کر زبردست لوہا لیتے نظر آ رہے ہیں۔ دونوں کی اس نوک جھونک میں ہنسی-مذاق، طنز اور دیسی تڑکے کا ایسا امتزاج ہے کہ سامعین دیکھتے ہی رہ جاتے ہیں۔

جج ترپاٹھی پریشان ہوگئے اور فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا

معاملہ اس وقت مزید دلچسپ ہو جاتا ہے جب جج ترپاٹھی یعنی سوربھ شکلا کی ویڈیو میں انٹری ہوتی ہے۔ دونوں جولی کے درمیان ہونے والی بحث سے تنگ آکر جج نے آخر کار ہار مان لیتے ہیں اور غصے سے اعلان کر دیتے ہیں کہ اب فیصلہ عوام کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی میکرز نے فلم شائقینکے لیے www.jollyvsjolly.com ایک لنک شیئر کیا ہے جہاں لوگ ووٹ دے سکتے ہیں کہ ٹریلر لانچ کانپور میں ہونا چاہیے یا میرٹھ میں۔

یہ صرف ایک تفریحی مارکیٹنگ مہم نہیں ہے بلکہ جولی ایل ایل بی فرنچائزی کی جڑوں سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ 2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جولی ایل ایل بی‘ میں میرٹھ کے وکیل جولی تیاگی یعنی ارشد وارثی نے شائقین کے دل جیت لیے تھے اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب رہی تھی۔ اس کے بعد 2017 میں ریلیز ہونے والی ’جولی ایل ایل بی 2‘ میں کانپور سے جولی مشرا یعنی اکشے کمار نے انٹری کی اور یہ ان کی 100 کروڑ کمانے والی پہلی فلم بن گئی۔ اب 2025 میں آنے والی‘جولی ایل ایل بی 3‘ میں دونوں جولی پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔

مضبوط اسٹار کاسٹ

اسٹار اسٹوڈیو 18 کے ذریعہ پیش کر دہ اور سبھاش کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی ’جولی ایل ایل بی 3‘ میں اکشے کمار اور ارشد وارثی کی جگل بندی دیکھنے کے لائق ہوگی۔ ان کے ساتھ ہما قریشی، امریتا راو اور سوربھ شکلا جیسے تجربہ کار اداکار بھی فلم کا اہم حصہ ہیں۔ پروڈیوسرز کا کہنا ہے کہ یہ فلم ناظرین کی کورٹ روم ڈرامہ، تیز مکالمے، پرانی یادوں کا تڑکا اور دو بڑے اداکاروں کا بلاک بسٹر ٹکراو پیش کرے گی۔ فلم کو لے کر شائقین میں پہلے سے ہی زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ٹریلر کا بے صبری سے انتظار کیا جا رہا ہے اور اب یہ نئی ویڈیو چہ مگوئیوں کو مزید بڑھا رہی ہے۔’جولی ایل ایل بی 3‘ 19 ستمبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہو گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande