بانس کے عالمی دن پر آسام میں دنیا کے پہلے بانس پر مبنی بائیو ایتھنول پلانٹ کی نمائش
گوہاٹی، 18 ستمبر (ہ س)۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے آج بانس کے عالمی دن کے موقع پر، ریاست کی اس کامیابی پر روشنی ڈالی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں نملی گڑھ میں دنیا کے پہلے بانس پر مبنی بائیو ایتھنول پروجیکٹ کو ملک کے نا
World Bamboo Day: 1st bamboo bio-ethanol plant unveiled in Assam


گوہاٹی، 18 ستمبر (ہ س)۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ہمنتا بسوا سرما نے آج بانس کے عالمی دن کے موقع پر، ریاست کی اس کامیابی پر روشنی ڈالی جس میں وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں نملی گڑھ میں دنیا کے پہلے بانس پر مبنی بائیو ایتھنول پروجیکٹ کو ملک کے نام وقف کیا تھا۔

تقریباً 5,000 کروڑ کی لاگت سے بنایا گیا، یہ جدید ترین پلانٹ نہ صرف ہندوستان کی پہلی 2جی بائیو ریفائنری ہے، بلکہ بانس کو خام مال کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایتھنول تیار کرنے والی دنیا کی معروف صنعتی تنصیبات میں سے ایک ہے۔ اس پروجیکٹ سے آسام کے تقریباً 30,000 دیہی خاندانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

بائیو ایتھنول کی پیداوار کے علاوہ، ریفائنری اعلیٰ قیمت والی صنعتی مصنوعات جیسے ایکٹیو فارماسیوٹیکل انگریڈینٹ (اے پی آئی ) انٹرمیڈیٹس، فوڈ گریڈ سی او2 اور بائیو کوئلہ بھی تیار کرے گی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ منصوبہ زراعت اور مینوفیکچرنگ کے سنگم کی ایک مثال ہے اور یہ دیہی معیشت کو ایک نئی سمت دیتے ہوئے آسام کی بانس کی صنعت کے لیے بے پناہ امکانات کے دروازے کھولے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande