بلڈھانہ
، 18 ستمبر(ہ س)۔
مہاراشٹر کے بلڈھانہ ضلع میں جمعرات کی صبح قومی شاہراہ پر ایک بڑا حادثہ پیش
آیا۔ ملکاپور کے نزدیک ایک تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی
جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور پانچ دیگر بری طرح زخمی ہو گئے۔
پولیس
کے مطابق کار بھوساول سے ملکاپور کی سمت جا رہی تھی کہ اچانک ڈرائیور نے اس پر
قابو کھو دیا۔ ٹرک سے زبردست تصادم کے نتیجے میں ڈرائیور ساجد عزیز بگوان سمیت تین
خواتین نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ تینوں خواتین کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔
شدید
زخمیوں کی شناخت سنتوش تیجراؤ مہالے (40)، پنکج دلیپ گوپال (22)، دیپیکا وشواس
(30) اور ٹینا اجے پاٹل (45) کے طور پر کی گئی ہے، جبکہ ایک دیگر خاتون کی شناخت
نہیں ہو پائی ہے۔ سبھی کو فوری طور پر ضلع اسپتال میں منتقل کر کے علاج شروع کر دیا
گیا ہے۔
ملکاپور
ایم آئی ڈی سی پولیس انسپکٹر ہیمراج کولی اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے،
معائنہ کیا اور حادثے کا مقدمہ درج کر کے جانچ کا عمل شروع کر دیا ہے۔
ہندوستھان
سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے