چارلی کرک کے قتل کا سیاسی استعمال کرکے ٹرمپ دے رہے ہیں تقسیم کو فروغ : سابق صدر اوباما
چارلی کرک کے قتل کا سیاسی استعمال کرکے ٹرمپ دے رہے ہیں تقسیم کو فروغ : سابق صدر اوباما واشنگٹن، 18 ستمبر (ہ س)۔ ملک کے سابق صدر براک اوباما نے الزام عائد کیا کہ صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ اور ان کے اتحادی قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے قتل کا سیاسی استعمال ک
سابق صدر براک اوباما


چارلی کرک کے قتل کا سیاسی استعمال کرکے ٹرمپ دے رہے ہیں تقسیم کو فروغ : سابق صدر اوباما

واشنگٹن، 18 ستمبر (ہ س)۔ ملک کے سابق صدر براک اوباما نے الزام عائد کیا کہ صدر ڈونالڈ جے ٹرمپ اور ان کے اتحادی قدامت پسند کارکن چارلی کرک کے قتل کا سیاسی استعمال کرکے تقسیم کو فروغ دے رہے ہیں۔ یہ لوگ نہیں چاہتے کہ کرک کے خیالات پر بحث ہو۔ اوباما نے یہ تبصرہ منگل کو پنسلوانیا کے ایری میں منعقدہ جیفرسن ایجوکیشنل سوسائٹی کے 17ویں سالانہ عالمی سربراہی اجلاس میں کیا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کے اپنے سیاسی حریفوں پر حالیہ حملوں اور کرک کے قتل کے بعد اپنے مخالفین کو دبانے کے لیے سخت کارروائی کی دھمکیوں سے ملک میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ اوباما نے کہا، ’’جب میں موجودہ صدر اور ان کے اتحادیوں کو بھی سنتا ہوں تو کوفت ہوتی ہے۔ یہ لوگ اپنے سیاسی مخالفین کو کیڑا کہتے ہیں۔ یہ ایک وسیع تر مسئلہ کی طرف اشارہ کرتا ہے۔‘‘

کرک کو گزشتہ ہفتے یوٹاہ میں یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ اوباما نے کرک کی موت کو ’’خوفناک اور المناک‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو کرک کے خیالات پر بحث کرنے کا حق ہونا چاہیے۔ اوباما نے کہا، ’’چاہے ہم ڈیموکریٹس ہوں، ریپبلکن ہوں یا آزاد۔ ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ بلاشبہ دونوں طرف ایسے لوگ ہیں جو انتہا پسند ہیں اور جو ایسی باتیں کہتے ہیں جو میرے خیال میں امریکہ کی بنیادی اقدار کے خلاف ہیں۔‘‘

اوباما نے ٹرمپ انتظامیہ سے لڑنے کے لیے ڈیموکریٹس کی کوششوں کو نوٹ کیا۔ انہوں نے ٹیکساس میں ڈیموکریٹک قانون سازوں کی بھی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم کی کیلیفورنیا کے ریاستی نقشوں کو دوبارہ تیار کرنے کی ریپبلکنز کی کوششوں کا مقابلہ کرنے کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande