تین بار ایم ایل اے رہ چکی مینا دویدی جن سوراج میں شامل
تین بار ایم ایل اے رہ چکی مینا دویدی جن سوراج میں شاملموتیہاری، 18 ستمبر(ہ س)۔ گذشتہ ماہ پرشانت کشور نے بی جے پی کو بڑا جھٹکا دیاتھا۔ بی جے پی کے سابق ریاستی جنرل سکریٹری سدھیر شرما، مہیلا مورچہ (خاتون مورچہ) کی سابق نائب صدر ونیتا مشرا اور سمستی پور
تین بار کی ایم ایل اے مینا دویدی جن سوراج میں شامل


تین بار ایم ایل اے رہ چکی مینا دویدی جن سوراج میں شاملموتیہاری، 18 ستمبر(ہ س)۔ گذشتہ ماہ پرشانت کشور نے بی جے پی کو بڑا جھٹکا دیاتھا۔ بی جے پی کے سابق ریاستی جنرل سکریٹری سدھیر شرما، مہیلا مورچہ (خاتون مورچہ) کی سابق نائب صدر ونیتا مشرا اور سمستی پور کی رہنے والی نوجوان کاروباری چیتنا جھاب سمیت سینکڑوں کارکن جن سوراج میں شامل ہوگئے۔ بی جے پی کے بعد اب پی کے نے جے ڈی یو کو بھی جھٹکا دیا ہے۔ انہوں نے سابق ایم ایل اے مینا دویدی کو اپنی پارٹی میں شامل کر لیا ہے۔

بدھ کے روز مشرقی چمپارن ضلع کے گووند گنج اسمبلی حلقہ سے تین بار ایم ایل اے رہنے والی مینا دویدی نے اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ جن سوراج پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انہوں نے جن سوراج کے معمار پرشانت کشور کے ساتھ جے ڈی یو کے کئی ضلع اور بلاک سطح کے عہدیداروں، کارکنوں اور اپنے سینکڑوں حامیوں کے ساتھ ملاقات کی اور پارٹی کو اپنی حمایت کا وعدہ کیا۔پرشانت کشور نے جن سوراج میں سب کو شامل کیا اور ان کا استقبال کیا۔ گووند گنج اسمبلی حلقہ سے سابق ایم ایل اے مینا دویدی نے حال ہی میں جے ڈی یو کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ انہوں نے مسلسل نظر انداز ہونے اور اپنے حامیوں کو نظرانداز کئے جانے سے غصے میں یہ قدم اٹھایا۔مینا دویدی کا تعلق مشرقی چمپارن ضلع کے ایک ممتاز سیاسی خاندان سے ہے۔ 1995 میں ان کے دیور باہوبلی دیویندر ناتھ دوبے، سمتا پارٹی سے ایم ایل اے بنے۔ ان کے شوہر بھوپیندر ناتھ دوبے 1998 کے ضمنی انتخاب میں ایم ایل اے بنے۔ پھر فروری اور نومبر 2005 کے اسمبلی انتخابات اور 2010 کے اسمبلی انتخابات میں مینا دویدی خود جے ڈی یو سے ایم ایل اے بنیں۔ ان کی حمایت چمپارن کی سیاست میں جن سوراج پارٹی کو مضبوط کرے گی۔چمپارن کے باہوبلی دیویندر ناتھ دوبے کی بھابھی مینا دویدی نے پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ حال ہی میں مینا دویدی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی پارٹی کو الوداع کہہ دیا تھا۔اب یہ قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں کہ مینا دویدی جن سوراج پارٹی کے ٹکٹ پر گووند گنج سے الیکشن لڑیں گی۔ مینا دویدی کے دیور دیویندر ناتھ دوبے ایک زمانے میں چمپارن کے علاقے میں باہوبلی تھے۔ انہوں نے گووند گنج جیل میں رہتے ہوئے الیکشن جیتا تھا۔ بعد میں انہیں 1998 میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande