رانچی، 18 ستمبر (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے پلامو ضلع کے اونٹاری روڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 85.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔ محکمہ کے مطابق آنے والے ایک یا دو دنوں میں ریاست کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں (30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ) چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ نے اس سلسلے میں ایلو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ خلیج بنگال میں گزشتہ تین چار دنوں سے کم دباو¿ کی صورت حال کی وجہ سے ریاست بھر میں زبردست بارش ریکارڈ کی گئی۔جمعرات کو، رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں موسم صبح سے صاف رہا اور دھوپ کھلی رہی، جس کے نتیجے میں ہلکی گرمی اور نمی محسوس کی گئی ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت گوڈا میں 32.3 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور سب سے کم درجہ حرارت 20.5 ڈگری سیلسیس لاتیہار میں ریکارڈ کیا گیا۔
جمعرات کو رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.3 ڈگری، جمشید پور میں 31.5، ڈالٹن گنج میں 31.6 ڈگری، بوکارو میں 32.1 ڈگری اور چائباسا میں 31 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد