سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے وضاحت کہ، کہا تمام مذاہب کا احترام کرتا ہوں
نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آرگوئی نے کھجوراہو کے وامن مندر میں وشنو بھگوان کی مورتی کی تبدیلی کے بارے میں اپنے تبصروں کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو کہا کہ ان کے تبصروں کو سوشل میڈیا پر غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ انہوں نے
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے وضاحت کہ، کہا تمام مذاہب کا احترام کرتا ہوں


نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بی آرگوئی نے کھجوراہو کے وامن مندر میں وشنو بھگوان کی مورتی کی تبدیلی کے بارے میں اپنے تبصروں کی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے جمعرات کو کہا کہ ان کے تبصروں کو سوشل میڈیا پر غلط طریقے سے پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام مذاہب کا احترام کرتا ہوں۔

اس سے پہلے 16 ستمبر کو سپریم کورٹ نے راکیش دلال کی عرضی کو خارج کر دیا تھا۔ سماعت کے دوران اس نے درخواست گزار سے کہا کہ وہ خود جا کر بھگوان سے کہے۔ اگر وہ بھگوان وشنو کا کٹر عقیدت مند ہے تو جاکران سے پوچھے۔ جسٹس کے ونود چندرن، جو بنچ کا حصہ تھے، نے کہا کہ سوشل میڈیا اینٹی سوشل میڈیا ہے اور اسے بھی آن لائن غلط طریقے سے پیش کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل سنجے نولی نے کہا کہ چیف جسٹس کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے بیانات غلط ہیں۔

سماعت کے دوران سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا کہ سوشل میڈیا معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں چیف جسٹس کو دس سال سے جانتا ہوں وہ تمام مذہبی مقامات کا دورہ کرتے ہیں۔ مہتا نے مزید کہا، نیوٹن کا قانون یہ کہتا ہے کہ ہر عمل کا یکساں ردعمل ہوتا ہے، لیکن اب سوشل میڈیا پر، ہر عمل کا حد سے زیادہ ردعمل ہوتا ہے۔ سینئر وکیل کپل سبل نے مہتا سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کو سوشل میڈیا کی وجہ سے روزانہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande