پریاگ راج: سڑک حادثہ میں چار نوجوان جاںبحق
پریاگ راج، 18 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے شیوکٹی تھانہ علاقے میں مزار چوراہے کے قریب بدھ کی دیر رات ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار چار نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شرو
Prayagraj: Four young men killed in road accident


پریاگ راج، 18 ستمبر (ہ س)۔ اتر پردیش کے پریاگ راج ضلع کے شیوکٹی تھانہ علاقے میں مزار چوراہے کے قریب بدھ کی دیر رات ایک سڑک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار چار نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ڈپٹی کمشنر آف پولیس ابھیشیک بھارتی نے بتایا کہ پریاگ راج کے مو¿ایمہ تھانہ علاقے کے گمیرہٹا گاوں کے رہنے والے تلسی رام گوتم کا 22 سالہ بیٹا آشوتوش گوتم تیلئر گنج میں کرائے کے کمرے میں رہتا تھا۔ وہ بدھ کی رات شیوکٹی تھانہ علاقے کے تیلئر گنج کے رہنے والے15 سالہ آدرش کمارولد انل کمار ، شیو کٹی کے16 سالہ امبیڈکر سنی گوتم ولد سنجے گوتم اور18 سالہ کارتک ولد سداما کے ساتھ موٹر سائیکل پر کہیں جا رہا تھا۔ راستے میں شیوکٹی تھانہ علاقے میں مزار چوراہے کے قریب ایک گاڑی ان سے ٹکرا گئی جس سے چاروں لڑکے زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم نے فوری طور پر چاروں کو سوروپ رانی نہرو اسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروں نے آشوتوش، آدرش کمار اور شنی کمار گوتم کو مردہ قرار دے کر کارتک کا علاج شروع کر دیا۔ تاہم جمعرات کی صبح علاج کے دوران اس کی بھی موت ہوگئی۔ ڈاکٹروں نے چاروں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیں۔

پولیس کو اطلاع ملنے پر اہل خانہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ مقدمہ درج کرنے کے لیے اہل خانہ سے تحریری شکایت حاصل کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande