۔مودی 20 ستمبر کو گجرات کا دورہ کریں گے
گاندھی نگر، 18 ستمبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی 20 ستمبر کو گجرات کے دورے پر آ رہے ہیں۔ اپنے دورے کے دوران وہ احمد آباد ضلع کے لوتھل میں تعمیر کیے جانے والے نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایم ایچ سی) پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور اب تک کیے گئے کام کا بھی معائنہ کریں گے۔ جائزہ میٹنگ میں وزیر اعظم افسران کے ساتھ مجموعی پروجیکٹ پر تبادلہ خیال کریں گے اور لوتھل میں جاری مختلف کاموں کی پیش رفت کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری حاصل کریں گے۔ ریاستی محکمہ اطلاعات نے اس کی تصدیق کی ہے۔
ریاستی محکمہ اطلاعات نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا کہ گجرات کے احمد آباد ضلع میں واقع لوتھل وادی سندھ کی تہذیب کا اہم تجارتی مرکز تھا اور یہ ہندوستان کی سمندری طاقت اور خوشحالی کی علامت بھی تھا۔سندھ وادی کی تاریخی تہذیب کی تاریخ کے گواہ لوتھل میں ہندوستان کے عظیم سمندری ورثے کا عکاس نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکستعمیر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی طرف سے دیے گئے 'پنچ پرن' میں سے ایک قدیم ورثے پر فخر کرنا اور اسے محفوظ کرنا ہے، جسے نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کی تعمیر سے پورا کیا جا رہا ہے۔
محکمہ نے کہا کہ نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس تاریخ، تعلیم، تحقیق اور تفریح کا حسین امتزاج ہوگا۔ تقریباً 5000 سال پہلے لوتھل نہ صرف ایک بندرگاہ تھی بلکہ جہازوں کی مرمت کی جگہ بھی تھی۔ اس تاریخ کو یہاں دوبارہ زندہ کیا جائے گا۔ جدید ٹیکنالوجی عظیم اور قدیم سمندری ورثے کی ایک جھلک فراہم کرے گی۔
یہ ہیریٹیج کمپلیکس سیاحتی مقام اور سیکھنے کے مرکز کے طور پر کام کرے گا۔ نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کو ایک نئے بین الاقوامی سیاحتی مقام کے طور پر تیار کیا جائے گا اور اسے دنیا کے دیگر معزز عجائب گھروں کی طرح تیار کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ پورے بھال خطے کی معاشی ترقی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔ اس کے نتیجے میں ہزاروں لوگوں کے لیے روزگار کے بے شمار نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ اس سے بہت چھوٹی صنعتوں کی ترقی کے کئی راستے بھی کھلیں گے۔
محکمہ نے کہا کہ نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس میں دنیا کا سب سے اونچا لائٹ ہاو¿س میوزیم بھی ہوگا۔ یہ مشہور لائٹ ہاو¿س میوزیم 77 میٹر اونچا ہوگا، جس میں 65 میٹر کی بلندی پر ایک کھلی گیلری ہوگی، جہاں سے کمپلیکس میں آنے والے سیاح کھلی فضا میں دیکھنے والی گیلری کے ذریعے پورے علاقے کے شاندار نظارے دیکھ سکیں گے۔ اس کے علاوہ رات کو لائٹنگ شو بھی ہوگا۔ نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس میوزیم میں فلوٹنگ ریستوران، 100 کمروں پر مشتمل ٹینٹ سٹی اور ایک ریزورٹ ہوگا۔ میوزیم کی سیر کے لیے ای کاریں بھی دستیاب ہوں گی، اور 500 الیکٹرک کاروں کے لیے پارکنگ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ مزید برآں، ایک 66 کے وی سب ا سٹیشن آپریشنل ہو گیا ہے۔
نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس تقریباً 4,500 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت نے اس پروجیکٹ کے لیے 375 ایکڑ اراضی مختص کی ہے۔ میوزیم میں ہڑپہ کے فن تعمیر اور طرز زندگی کو دوبارہ تخلیق کرنے کے لیے لوتھل منی ریکریشن، ایک میموریل تھیم پارک، ایک میری ٹائم اینڈ نیوی تھیم پارک، ایک کلائیمیٹ تھیم پارک، اور ایک ایڈونچر اور تفریحی تھیم پارک سمیت متعدد جدید اور منفرد سہولیات پیش کی جائیں گی۔ ہڑپہ دور سے لے کر آج تک ہندوستان کے سمندری ورثے کو اجاگر کرنے والی چودہ گیلریوں میں ساحلی ریاستوں کا پویلین بھی پیش کیا جائے گا جس میں دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مختلف سمندری ورثے کی نمائش ہوگی۔
نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس کے اندر میری ٹائم یونیورسٹی بھی قائم کی جائے گی۔ اس سے میری ٹائم ڈگریاں ایک جگہ پر حاصل کی جا سکیں گی اور طلبا کے تبادلے کے پروگراموں میں بھی تیزی آئے گی۔ نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس میں نہ صرف میری ٹائم کمپلیکس بلکہ مطالعہ کے لیے ایک انسٹی ٹیوٹ بھی ہوگا۔ مزید برآں، اس کمپلیکس کے اندر دنیا کی سب سے بڑی زیر آب تھیم والی کھلی گیلری بنائی جائے گی۔ اس میوزیم میں آنے والے نہ صرف ایک بھرپور سمندری تاریخ کے بارے میں جانیں گے بلکہ عالمی معیار کے میوزیم کا بھی تجربہ کریں گے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد