ورون جھانوی کی فلم سنی سنسکاری کی تلسی کماری کا نیا گانا پرفیکٹ جاری
بالی ووڈ کے نوجوان ستارے ورون دھون اور جھانوی کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کے لیے خبروں میں ہیں۔ اس فلم کے لیے شائقین کا انتظار جلد ہی ختم ہونے والا ہے، کیونکہ یہ رومانوی ڈرامہ 2 اکتوبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے
ورون جھانوی کی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کا نیا گانا ’پرفیکٹ‘ جاری


بالی ووڈ کے نوجوان ستارے ورون دھون اور جھانوی کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ کے لیے خبروں میں ہیں۔ اس فلم کے لیے شائقین کا انتظار جلد ہی ختم ہونے والا ہے، کیونکہ یہ رومانوی ڈرامہ 2 اکتوبر 2025 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والا ہے۔ کرن جوہر کی طرف سے پروڈیوس اور ششانک کھیتان کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو سال کی سب سے زیادہ متوقع فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

میکرز نے فلم کا نیا گانا ”پرفیکٹ“ ریلیز کردیا ہے جسے معروف گلوکار گرو رندھاوا نے گایا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ رندھاوا نے خود اس گانے کو اپنا مخصوص اور ذاتی ٹچ دیتے ہوئے دھن لکھے ہیں۔ گانے کی ویڈیو رنگین اور پرجوش ہے، جس میں ورون اور جہانوی ایک ساتھ رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔ اس گانے میں گرو رندھاوا نے کیمیو بھی کیا ہے جو ان کے مداحوں کے لیے سرپرائز ہے۔

’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ میں ورون دھون اور جھانوی کپور کے علاوہ ثانیہ ملہوترا اور روہت صراف بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق یہ فلم ایک رومانوی فیملی ڈرامہ ہے جس میں رشتوں، محبتوں اور ہندوستانی اقدار کا خوبصورت امتزاج دکھایا جائے گا۔ ششانک کھیتان، جنہوں نے اس سے قبل ہمپٹی شرما کی دلہنیا اور دھڑک جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں، بھی اس فلم کو لے کر بہت پرجوش ہیں۔ کرن جوہر کا پروڈکشن ہاو¿س اسے بڑے پیمانے پر پیش کر رہا ہے، جس سے شائقین کو واقعی بڑی اسکرین کا تجربہ ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande