’بیڈز آف بالی ووڈ‘ کا پریمیئر حال ہی میں ممبئی میں منعقد ہوا جس میں انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ شاہ رخ خان کی پوری فیملی بھی موجود تھی اور ہر کوئی آرین خان کی پہلی ویب سیریز کو لے کر بے حد پرجوش نظر آیا۔ آرین خان کی مبینہ گرل فرینڈ نے بھی اس میں شرکت کی۔
پریمیئر کے دوران سب سے زیادہ سرخیاں آرین خان کی مبینہ گرل فرینڈ اور برازیلین ماڈل-اداکارہ لاریسا بونیسی نے حاصل کی ۔ ریڈ کارپٹ پر لاریسا کے دلکش انداز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کی۔ انہوں نے بلیک آف شولڈر ڈریس کے ساتھ بلیک ہائی ہیلز، ڈائمنڈ ایئر رنگز اور بریسلیٹ پہن کر اسٹائلش لک کیری کیا۔ اگرچہ لاریسا کا تعلق برازیل سے ہے لیکن وہ بالی ووڈ کے پروجیکٹس میں بھی کام کر چکی ہیں۔ اسی وجہ سے شاہ رخ خان کی ہونے والی بہو کے بارے میں قیاس آرائیوں کو مزید ہوا ملی ہے۔
آرین خانکا نام طویل عرصے سے برازیلین ماڈل اور اداکارہ لاریسا بونیسی سے جوڑا جاتا رہا ہے۔ لاریسا نے بالی ووڈ میں اکشے کمار اور جان ابراہم کے ساتھ کام کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ہندی فلمی کیریئر کا آغاز 2011 میں فلم ”دیسی بوائز“ کے سپر ہٹ گانے ’صبح ہونے نہ دے‘ سے کیا۔ وہ کئی میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آ چکی ہیں، جن میں گرو رندھاوا کا مقبول گانا ”سورما-سورما“ بھی شامل ہے۔
”بیڈز آف بالی ووڈ“ کا پریمیئر آرین خان کے لیے خاص تھا، کیونکہ یہ ان کا ہدایت کار کے طور پر پہلا پروجیکٹ تھا۔اس خاص موقع پر لاریسا کی موجودگی نے نہ صرف اس تقریب کو مزید یادگار بنا دیا بلکہ آرین کے ساتھ ان کے تعلقات کے بارے میں قیاس آرائیوں کو بھی تقویت دی۔ اگرچہ دونوں نے ابھی تک اپنے تعلقات کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے، لیکن مداح اور میڈیا لاریسا کو شاہ رخ خان کی ہونے والی بہو اور آرین خان کی گرل فرینڈ سمجھ رہے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد