نیرج چوپڑا کا سنہری سلسلہ ٹوٹا، 27 ایونٹس میں پہلی بار پوڈیم سے محروم رہ گئے
نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س) ہندوستان کے اسٹارنیزہ پھینک کھلاڑی نیرج چوپڑا کا مسلسل ٹاپ ٹو میں رہنے کا شاندار سلسلہ جمعرات کو ٹوکیو میں 2025 کی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں رک گیا۔ دفاعی چیمپئن نیرج 84.03 میٹر کی بہترین تھرو ہی کر سکے اور آٹھویں نمبر پر
Neeraj Chopra winning streak comes to an end


نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س) ہندوستان کے اسٹارنیزہ پھینک کھلاڑی نیرج چوپڑا کا مسلسل ٹاپ ٹو میں رہنے کا شاندار سلسلہ جمعرات کو ٹوکیو میں 2025 کی عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں رک گیا۔ دفاعی چیمپئن نیرج 84.03 میٹر کی بہترین تھرو ہی کر سکے اور آٹھویں نمبر پر رہے۔

اس کارکردگی نے نیرج کامسلسل 26 ٹورنامنٹ میں ٹاپ- 2میں رہنے کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ان کا سنہری سلسلہ جون 2021 میں شروع ہوا تھا، جب انہوں نے فن لینڈ میں کورٹانے گیمز میں تیسرا مقام حاصل کیا تھا۔ اس کے بعد سے، نیرج ہر ٹورنامنٹ میں یا تو پہلے یا دوسرے مقام کے ساتھ ہی واپسی کی۔

نیرج کا سفر ٹوکیو اولمپکس 2021 سے لے کر پیرس اولمپکس 2024 اور متعدد ڈائمنڈ لیگز تک پھیلا ہوا ہے۔ اس دوران انہوں نے عالمی چیمپئن شپ، ایشین گیمز، اولمپکس اور درجنوں بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں سونے اور چاندی کے تمغے جیتے ہیں۔

اگرچہ ٹوکیو میں اس ناکامی نے اس کا سلسلہ ختم کردیا، نیرج کا اب تک کا سفر ہندوستانی ایتھلیٹکس کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ ان کی کارکردگی نے نہ صرف ہندوستان کو عالمی ایتھلیٹکس کے نقشے پر بلند کیا ہے بلکہ نئی نسل کو بھی متاثر کیا ہے۔

اب سب کی نظریں اس بات پر ہیں کہ نیرج اس دھچکے کے بعد کس طرح واپسی کرتے ہیں اور آنے والے ٹورنامنٹس میں اپنی زبردست کارکردگی سے ایک بار پھر قومی پرچم لہراتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande