آرچری پریمیئر لیگ کا آغاز، چھ فرنچائزز نے پہلے ایڈیشن کے لیے مضبوط ٹیمیں بنائیں
نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔ آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا نے جمعرات کو یہاں منعقد ایک شاندار تقریب میں تیر اندازی پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا باضابطہ آغاز کیا۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن کے لیے 48 ماہر تیر اندازوں کو چھ فرنچائزز میں تقسیم کیا گیا ۔ ڈرافٹ میں 3
ٓآرچری پریمیئر لیگ کا آغاز، چھ فرنچائزز نے پہلے ایڈیشن کے لیے مضبوط ٹیمیں بنائیں


نئی دہلی، 18 ستمبر (ہ س)۔

آرچری ایسوسی ایشن آف انڈیا نے جمعرات کو یہاں منعقد ایک شاندار تقریب میں تیر اندازی پریمیئر لیگ کے پہلے ایڈیشن کا باضابطہ آغاز کیا۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن کے لیے 48 ماہر تیر اندازوں کو چھ فرنچائزز میں تقسیم کیا گیا ۔ ڈرافٹ میں 36 ہندوستانی اور 12 غیر ملکی تیر اندازوں کا انتخاب کیا گیا، جس نے پہلے سیزن کے لیے انتہائی مسابقتی ٹیمیں بنائیں۔ تیر اندازی پریمیئر لیگ کا پہلا سیزن 2 سے 12 اکتوبر تک نئی دہلی کے جمنا اسپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگا۔

فرنچائزز - پرتھوی راج یودھاس (نئی دہلی)، مائیٹی مراٹھا (مہاراشٹر)، کاکتیہ نائٹس (تلنگانہ)، راجپوتانہ رائلز (راجستھان)، چیرو آرچرز (جھارکھنڈ)، اور چولا چیفس (تمل ناڈو) نے دلچسپ ڈرافٹ میں آئندہ سیزن کے لئے اپنی ٹیم تیار کی ۔ ہر ٹیم میں تین ریکور اور اتنے ہی کمپاونڈ تر اندازوں کو رکھتے ہوئے توازن بنایا گیا ہے۔ ایتھلیٹس کا انتخاب آٹھ راونڈ میں کیا گیا جن میں سے ہر ایک میں تین کمپاؤنڈ اور تین ریکورو تیر انداز شامل تھے۔شفافیت کو بر قرار رکھنے کیلئے فرنائزی کے ذریعہ ایتھلیٹ انتخاب کا عمل تمام آٹھ راؤنڈ میں رینڈم ڈرا سے طے کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande