بالاگھاٹ، 18 ستمبر (ہ س)۔
مدھیہ پردیش کے بالاگھاٹ ضلع میں لالبرا تھانہ علاقہ کے تحت محکمہ جنگلات کے ایک بیٹ گارڈ کو جبل پور ای او ڈبلیو ٹیم نے نویگاوں کے گاوں والوں کی نقل مکانی کے لئے ملی رقم کے نام پر 3 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ای او ڈبلیو ٹیم نے جمعرات کی صبح 11.30 بجے لالبرا فاریسٹ رینج کے بیٹ گارڈ متم نگپورے کو اس وقت ٹریپ کیا جب وہ نویگاوں کے راجندر دھروے کے ساتھ ایس بی آئی بینک آیا تھا۔ ای او ڈبلیو کی ٹیم لالبرا کے ریسٹ ہاوس میں ملزم بیٹ گارڈ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ڈی ایس پی (ای او ڈبلی) منجیت سنگھ نے بتایا کہ ملزم معاوضہ دینے کے نام پر بیٹ گارڈ راجندر سے چار لاکھ روپے مانگ رہا تھا۔ یہ سودا 3.5 لاکھ روپے میں طے پایا تھا۔ بیٹ گارڈ پہلے ہی راجندر سے 50 ہزار روپے لے چکا تھا۔ وہ جمعرات کو گاوں والے کے ساتھ باقی تین لاکھ روپے مانگنے بینک گیا تھا۔ وہ گاوں والے پر دباو ڈال رہا تھا کہ وہ اپنے اکاونٹ میں جمع معاوضے کی رقم سے تین لاکھ روپے نکال لے تبھی ای او ڈبلیو ٹیم نے اسے بینک کے باہر سے پکڑلیا۔
انہوں نے کہا کہ شیروں اور دیگر جنگلی جانوروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ سے سونوانی، چکھلا بڈی اور نویگاوں کے باشندے نقل مکانی کر رہے ہیں۔ ان تینوں گاوں کے گاوں والوں کو حکومت کی طرف سے 15-15 لاکھ روپے فی یونٹ کے حساب سے معاوضہ دیا جا رہا ہے۔ ایک بیٹ گارڈ نے نویگاوں کے راجندر دھروے سے 4 لاکھ روپے کی رشوت مانگی تھی۔ اس کے خاندان کے پانچ افراد کو ہر ایک کو 15-15 لاکھ روپے کی شرح سے 75 لاکھ روپے ملنے ہیں۔ راجندر کے بینک اکاونٹ میں 20 لاکھ روپے پہلے ہی جمع ہو چکے ہیں۔ بیٹ گارڈ باقی 55 لاکھ روپے کے بدلے گاوں والے سے 4 لاکھ روپے مانگ رہا تھا۔ فی الحال ای او ڈبلیو کی ٹیم لالبرا کے ایک ریسٹ ہاوس میں ملزم بیٹ گارڈ سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن